Jasarat News:
2025-11-13@09:02:59 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اے نبیؐ، جو لوگ تمہیں حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر بے عقل ہیں۔ اگر وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے تو انہی کے لیے بہتر تھا، اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔ (سورۃ الحجرات:4تا6)

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نزع کی حالت طاری ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر چہرہ مبارک پر باربار ڈال لیتے پھر جب شدت بڑھتی تو اسے ہٹا دیتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی حالت میں فرمایا تھا، اللہ کی لعنت ہو یہود و نصاریٰ پر کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس امت کو ان کے کیے سے ڈرانا چاہتے تھے۔ (بخاری)

قرآن و حدیث سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صلی اللہ علیہ وسلم

پڑھیں:

علامہ اقبال نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بتایا تھا،احسن حمید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-6
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری اور حریت فکر کا پیغام عام کیا علامہ اقبال ایک عظیم شاعر مفکر، فلسفی اور سیاستدان تھے وہ نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کا سرمایہ سمجھتے تھے اور ان کی اُمیدوں کا مرکز قرار دیتے تھے اس لیے انھوں نے نوجوانوں کے لیے بہت کچھ لکھا انھوں نے سیاست کو ایک دینی فریضہ قرار دیا انھوں نے کہا اگر ہم نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزاری اور قرآن وسنت کو سامنے رکھ کر سیاسی نظام بنایا اور سیاست کی تو ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے انہوں نے مسلمانوں کے لیے جو کام کیے، انہیں ساری زندگی یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا نظریہ پیش کیا بلکہ نوجوان نسل کو علم، محنت اور ایمان پر چلنے کا درس دیا۔ انہوں نے مسلمانوں میں بیداری اور خوداعتمادی پیدا کرنے کے لیے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے انقلابی پیغام دیا ہے اقبال کا پیغام آج بھی اسی طرح ملت اسلامیہ کی رہنمائی کا زریعہ ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شاہ سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب میں کل نمازِ استسقا ادا کی جائے گی
  • علامہ اقبال نے نوجوانوں کو امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز بتایا تھا،احسن حمید
  • کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے‘ اسد اللہ خان
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • 27ویں ترمیم کے بعد صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی‘ اسد قیصر
  • جسٹس اطہر من اللہ کا نظامِ عدل میں سچائی کی کمی پر دوٹوک مؤقف
  • معرکۂ حق کے بعد فوجی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر تھی، رانا ثنا
  • پی ٹی آئی کا بڑا ایکشن‘ سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا
  • سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان