اسلام آباد:ایل پی جی صارفین کے لیے خوشخبری،قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  ۔
اوگرا کے مطابق فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو 11 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور یہ آئندہ ماہ کے لیے مؤثر رہیں گی۔
یہ کمی عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف فراہم کرے گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے، حالیہ 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026ء میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کا انتظام ہونے اور ترسیلات زر کی معیشت میں حصہ بتدریج بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 23 پیسے کی کمی سے 281 روپے سات پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن بہتر سپلائی اور قدر میں کمی سے استفادہ کرتے ہوئے مارکیٹ فورسز نے زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیاں بڑھا دیں، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 281 روپے 27 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر پانچ پیسے کی کمی سے 282 روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
 

متعلقہ مضامین

  • اب چاندی بھی عوام کی پہنچ سے دور
  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • صارفین کیلئے نیا جھٹکا، اسنیپ چیٹ پر یادیں سنبھالنے کی سہولت اب پیسے کے عوض
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ