آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 43 پیسے فی کلو کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 10 پیسے فی کلو ہوگی۔

اسی طرح 11.

8 کلوگرام وزن کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 751 روپے ہوگئی ہے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر میں گیس صارفین کو یہ قیمتیں لاگو ہوں گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں مہنگائی کا گراف بلند ہے اور عوام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اوگرا ایل پی جی عوام کے لیے خوشخبری قیمتوں میں کمی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوگرا ایل پی جی عوام کے لیے خوشخبری قیمتوں میں کمی وی نیوز ایل پی جی کی قیمتوں میں کی قیمت کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے