— فائل فوٹو 

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے بڑھتے نئے تعلقات، خطے کے اندر اسٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ جانچ پڑتال کی جائے تو پاک امریکا تعلقات کبھی بھی بحران کے وقت کارآمد ثابت نہیں ہوئے بلکہ یہ تعلقات صرف اس وقت تک اچھے رہتے ہیں جب تک وہ امریکی مفادات اور اہداف کے مطابق ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ تجارت اور فوجی ساز و سامان میں پاکستان کو ایک سے زیادہ مواقع پر جھٹکا دیا گیا ہے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین اور خطے کے دیگر ممالک سے اسٹریٹجک شراکت داری برقرار اور مضبوط کرنی چاہیے، مشرق کی طرف دیکھنا چاہیے اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16اگست سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی بیرل قیمت 15 سینٹس اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عالمی قیمت میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
  • ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • ڈیزل سستا اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 
  • امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی
  • پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری نے بھارت کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا، فنانشل ٹائمز