پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں
اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ۔پاور اسمارٹ موبائل ایپ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے ، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات انتہائی اہم مرحلہ تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعیمیں منتقل کیاگیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ سے بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی، بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے ، پائیدار ترقی کے مراحل کے لیے مسائل کو حل کرنا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیر توانائی نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے بے پناہ محنت کی اور پاکستانی سرمایہ کاروں سے بہت مشکل مذاکرات کیے ، یہ ایک دشوار کن مرحلہ تھا، یہی وجہ ہے آج بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے کمی ہوئی ہے ، اسی طرح بینکوں سے بات کرکے سرکلر ڈیٹ کو حل کیا، یہ بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، شرح سود کو کم کیا گیا، اور یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔وزیراعظم کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی تیزی سے گرتی قیمتوں کا فائدہ اٹھایا اور بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7روپے کمی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک خدشہ تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمتوں میں سالانہ رد و بدل کے موقع پر قیمتوں میں 50 سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے لیکن ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے دیں، اس حوالے سے میں آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سالانہ 500 ؍ارب روپے کی چوری سب سے بڑا چیلنج ہے ، وزارت توانائی کی ٹیم اس پر دن رات کام کررہی ہے ، میں خود اس کا جائزہ لیتا ہوں، ہم نے بڑی برق رفتاری سے بجلی کی چوری پر قابو پانا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ دوسرا چیلنج یہ ہے کہ اس وقت بجلی زیادہ ہے اور اس کی کھپت کم ہے ، یہ ایک چیلنج ہے کیونکہ پاکستان میں جو سولرائزیشن ہورہی ہے ، میں اسے دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں، پاکستان میں جو سولر پینلز لگائے جارہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے ، شمسی توانائی دنیا میں سستی ترین بجلی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور پاکستان ان چند ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں برق رفتاری سے سولرائزیشن ہورہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک طرف سستی بجلی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ چیلنج ہے کہ حکومتی اداروں میں پیدا ہونے والی بجلی کی کھپت کم ہے اور تیسری طرف ہمیں اپنے صنعتی اور گھریلو صارفین کی بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں، یہ چومکھی لڑائی ہے جس کا ہم پوری طرح سامنا کررہے ہیں اور ہمیں اس کا مکمل ادراک بھی ہے لیکن اب ہمیں اس کا مکمل حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سفر تیزی سے طے ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے ، یہ ایک انقلابی تبدیلی ہے جس کا فائدہ ہر گھر میں ہر صارف کو پہنچے گا، بشرطیکہ وزیر بجلی اسی پوری طرح مانیٹر اور سپروائز کریں۔ وزیراعظم نے وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا اس ایپ کو کراچی سے لے کر پشاور تک گھر گھر اسے متعارف کرائیں اور وزیر اطلاعات کے ساتھ ملکر اس میں مزید جدت پیدا کرسکیں، وزیراعظم نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کو 5 زبانوں میں متعارت کرایا جانا بہت بڑی قومی خدمت ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی قیمتوں میں اپنی ریڈنگ اپنا میٹر بجلی کی کرنے کا

پڑھیں:

وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان، امن اور مفاہمت کی راہ ہموار

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، جو حکومت کے سنجیدہ اور مثبت رویے کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن، مکالمے اور مصالحت کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ انتشار کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا

اس اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں امن و سلامتی کی بڑی ذمہ داری عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر عوامی ایکشن کمیٹی مذاکرات سے گریز یا اشتعال کی سیاست جاری رکھتی ہے تو انہیں عوام کو جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے مصالحت کے بجائے محاذ آرائی کا راستہ کیوں چنا۔

سرکاری سطح پر اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ایک لیک شدہ میمو میں انکشاف ہوا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی صفوں میں موجود بعض عناصر کو بھارتی اہلکاروں نے آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی ہدایات دی تھیں۔ ایسے میں حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے کے بجائے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے کے طور پر ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

حکومتی مؤقف کے مطابق مذاکرات کو مسترد کرنا محض حکومت کی مخالفت نہیں بلکہ کشمیری کاز سے غداری اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ حکومت نے قومی اتفاق رائے، تدبر اور امن کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے، اب عوامی ایکشن کمیٹی پر لازم ہے کہ وہ بالغ نظری اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت 

عوامی سطح پر بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ کشمیری عوام پہچانیں کہ امن اور حل کون چاہتا ہے اور انتشار پر کون قائم ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ روزگار، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل ہڑتال کی سیاست سے زیادہ اہم ہیں، اس لیے AAC کو ہڑتال کی کال واپس لے کر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
  • اب عمارتیں خود بجلی بنائیں گی، ایم آئی ٹی کا انقلابی کنکریٹ متعارف
  • تیل کی بڑھتی قیمتیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری شمسی توانائی پر منتقل
  • امریکی سائنس دانوں نے بجلی پیدا کرنے والا کنکریٹ تیار کرلیا
  • ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں، اسحاق ڈار
  • لرنر سے ریگولر لائسنس تک، اب جدید موبائل یونٹس کے ذریعےسہولت شہریوں کی دہلیز  تک ممکن
  • شمسی توانائی یورپی یونین میں بجلی کا مرکزی ذریعہ بن گئی: رپورٹ
  • وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان، امن اور مفاہمت کی راہ ہموار
  • سستی بجلی، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ
  • سستی بجلی، کوٹو پن بجلی منصوبے کی کامیاب تکمیل