وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی میرٹ لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
اس فہرست میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلہ لینے والے طلبہ سمیت سندھ بھر سے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اہل طلبہ کے نام شامل ہیں۔
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ترجمان کے مطابق فہرست میں امیدواروں کا اسٹیٹس جاننے کے لیے ایک آن لائن پورٹل جاری کیا ہے۔
اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے طلبہ یہ معلوم کر سکیں گے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے، یا انہیں ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے، یا تعلیمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کے میرٹ ڈیٹا کو آفیشل نوٹس بورڈز، یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامزد اسٹوڈنٹ فوکل پرسنز (SFPs) کے ذریعے بھی شیئر کیا ہے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق میرٹ لسٹ پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 جولائی 2025 ہے۔ جن طلبہ کو یقین ہے کہ ان کا نام میرٹ لسٹ میں آنے سے غلطی سے رہ گیا ہے، تو وہ اپنے متعلقہ فوکل پرسن سے معاون دستاویزات کے ساتھ فوری رابطہ کریں
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی حیثیت کی تصدیق کریں تاکہ اس اسکیم میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا یا کسی بھی مسئلے کو بروقت حل کیا جا سکے۔
آن لائن پورٹل پر میرٹ لسٹ چیک کرنے کے لیے امیدوار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ (https//hec.
مزیدپڑھیں:ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم لیپ ٹاپ اسکیم کے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلی فون، خطے میں امن کیلئے جاری کوششوں پر غور، باہمی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بات چیت کا محور تجارت، کامرس، کنیکٹیوٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہا۔ نائب وزیراعظم نے کہا پاکستان علاقائی ترقی اور اجتماعی بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی شخصیت بیرونس نوشینہ مبارک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔