2025-06-29@18:52:33 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صوبائی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلہ لینے والے طلبہ سمیت سندھ بھر سے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اہل طلبہ کے نام شامل ہیں۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ترجمان کے مطابق فہرست میں امیدواروں کا اسٹیٹس جاننے کے لیے ایک آن لائن پورٹل جاری کیا ہے۔ اس آن لائن پورٹل کے ذریعہ اسکیم...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، جس سے وہ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم جون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت پاکستان بھر کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ توسیع “طلبہ کے لیے اپنی ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مواقع کی ایک نئی کھڑکی کھولتی ہے۔” گزشتہ ماہ، وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر 2025 کے لیے وزیر...
لاہور(نیوز ڈیسک) پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے سٹوڈنٹس کے لیے اہم خبر آگئی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد پورے پاکستان میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء کو 100,000 لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل رسائی اور مہارت کی ترقی کو تقویت دینا ہے۔ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے درخواستیں 20 مئی 2025 تک جمع کرائی جائیں۔ سٹوڈنٹس کی اہلیت کا معیار پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اس وقت داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس درخواست دے سکتے ہیں، انتخاب میرٹ کی بنیاد پر...
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم" کے تحت لیپ ٹاپس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ یہ اسکیم ملک بھر کے ذہین اور محنتی طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اعلان کیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت وفاقی سطح پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری یا محرومی سے بچا جا سکے۔ لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان بھر کے طلباء کے لیے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت رجسٹرڈ تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔ اس اسکیم کا مقصد لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈلز فراہم کرکے طلبہ کی فزیبلٹی کو بڑھانا ہے تاکہ طلبہ تعلیمی کورسز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ حکومت نے بہتر رسائی کے لیے مخصوص ایپس لانچ کی ہیں، طلباء ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ طلباء سے درخواست ہے کہ وہ 20 مئی 2025 تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔ پی ایم یوتھ لیپ ٹاپس کے لیے اہلیت...
ویب ڈیسک: وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024 انہوں نے مزید...
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی...