غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ، فرانس، اسپین، بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم پولیس نے 450 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جاری نسل کُشی کے خلاف مظاہرہ کیا، جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا میں شرکاء نے فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔
اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلسل چوتھے روز احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے اطالوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری ظلم روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
میکسیکو میں طلبہ نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا، جبکہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ میں مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
اسی طرح یمن، بنگلادیش اور یونان میں بھی فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
حیدرآباد: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز