ٹیچر زڈے:صدر اور وزیراعظم کی جانب سے اساتذہ کو گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:عالمی یومِ اساتذہ پر صدر اور وزیراعظم کی جانب سے اساتذہ کو گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے، طلبہ کی تیاری کے لیے اساتذہ کو ڈیجیٹل وسائل اور تربیت دینا ضروری ہے، حکومتِ پاکستان تدریس کے شعبے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا، ٹیکنالوجی کا انضمام اور بہتر سہولتیں اولین ترجیحات ہیں، قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنایا جائے۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جو معاشرہ اپنے اساتذہ کا احترام کرتا ہے وہ اپنا مستقبل محفوظ بناتا ہے، قومی یکجہتی، جدت اور ترقی کے لیے اساتذہ کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اعجاز چودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں 7 اکتوبر کوسماعت کے لئے مقرر
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اساتذہ کو
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔