Islam Times:
2025-10-05@06:56:16 GMT

سرینگر، کولگام میں احتجاجی مظاہرے

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

سرینگر، کولگام میں احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے کہا کہ وہ بارہ برس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ ایک سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں سے متاثر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ملازمت کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھرتی کے عمل میں دھوکہ دہی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی کا یہ معاملہ 12 برس سے زیر التوا ہے اور حکام تاحال انصاف کی فراہمی میں ناکام ہیں۔ انہوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور بھرتی کے عمل میں ہونے والی دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ بارہ برس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ ایک سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں سے متاثر ہوا، غیر مستحق امیدواروں کو جگہ دی گئی جبکہ حقیقی امیدواروں کو باہر کر دیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک قصورواروں کو سزا نہیں ملتی، نظام پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو گا۔ دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے لارکی پورہ کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے علاقے کی مرکزی شاہراہ بند کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کافی دیر تک متاثر رہی۔ مظاہرین نے کہا اگر پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مظاہرین کے90فیصدمطالبات مان لئے ، مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وزیراعظم کریں گے ، طلال چوہدری

 وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں احتجاج کرنے والوں کے 80سے90فیصدمطالبات مان لئے گئے ہیں، مسئلے کے حل کے لئے مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وہ وزیراعظم  کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ  اس سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ نہیں ہوسکتاجتناحکومت نے کیا، طاقت کااستعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے سپاہی شہیدہوئے۔ سپاہی شہید کرکے ریاست کو اشتعال دلانے کی کوش کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بناکربھیجی ہے، اب حکومت کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کیارکاوٹ ہے؟
انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کے حوالے سے بالکل واضح ہیں، پریس کلب میں پیش آنے والے واقعہ غیرمشروط معافی مانگی ہے۔

متعلقہ مضامین