سڑک کنارے تجاوزات کیخلا ف کارروائی جاری رکھنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر کے تمام اضلاع میں روڈ سائیڈ ہوٹلوں اور چائے خانوں کے خلاف 27 اکتوبرکو شروع کی گئی مہم تاحال جاری ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ روڈ سائیڈ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کی مہم جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ ان کوششوں سے فٹ پاتھوں پر پیڈسٹرینز کو پیدل چلنے کی سہولت فراہم ہوگی اور شہر میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید نے مہم کے دوران تجاوزات کا سبب بنے والے جن ہوٹلوں اور چائے خانوں کو 10 نومبر تک سربمہر کیا گیا ہے‘ ان کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 255 غیر قانونی روڈ سائیڈ ہوٹلوں اور چائے خاے سر بمہر کر دیے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روڈ سائیڈ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔