ایران کی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نےپاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے تو یہ خطے کے لیے بہت مفید ہوگا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات بتا رہے ہیں کہ امریکا کا اثر و رسوخ خطے میں کم ہو رہا ہے اور وہ اپنی توجہ اب ایشیا پیسیفک کی طرف منتقل کر رہا ہے۔
رحیم صفوی نے تجویز دی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک ایک علاقائی اسلامی سکیورٹی بلاک کے قیام پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ نہ صرف خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے بلکہ خودمختاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب نے ایک اہم دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس معاہدے کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کے دفاعی معاہدوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے۔ پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔

سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار کے عنوان پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارانسانی جانوں کی قربانی دیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا، جنگ کے دوران پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈمارشل کااہم کردارہے ۔

وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی،عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کااعتراف کیا، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، دوست ملکوں سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کوسفارتی سطح پربڑی کامیابیاں ملیں، پاکستان نے 14 سال بعد ایس سی اوکانفرنس کی کامیاب میزبانی کی اور دنیابھرکے سربراہان مملکت نے ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ابراہم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، فلسطین کا دو ریاستی حل یقینی بنانا ہوگا، سعودی ولی عہد
  • خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش مکمل، افتتاح آج ہوگا
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ مصدق ملک
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور