آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔
میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے ہیں۔بھارتی کپتان صحافی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے بوکھلا گئے، انہوں نے صحافی پر غصہ ہونے کا الزام لگادیا اور سوال سمجھ نہ آنے کا بہانہ کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی جلسے میں قیادت کو جوتے اور لعنتیں، عمران اسماعیل و عامر کیانی کا سخت ردعمل پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سوریا کمار میں سیاست کے سوال
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨
Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs.
A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha.
Superb cricket by… pic.twitter.com/ZmnAtXQhKA
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 16, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب صرف 13.2 اوورز میں مکمل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے بے خوف، جارحانہ اور بہترین کھیل پیش کیا، جس نے ثابت کیاکہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے 6ویں میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت کو شکست پاکستان شاہینز چیئرمین پی سی بی سیمی فائنل مبارکباد محسن نقوی وی نیوز