پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔
گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔
لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی بھی ڈٹ گئے جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی کے بغیر ہی مایوس ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا
ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو سیاسی پریس کانفرنس کرنے پر جرمانہ بھی ہوا لیکن انہوں نے فائنل میچ کے بعد ایک بار پھر پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ وہ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے تمام میچز کی فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کرتے ہیں۔
اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کی تمام فیس 7 مئی کو ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں برس 7 مئی میں پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے تھے تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ناصرف دشمن کے 7 طیارے گرائے بلکہ متعدد ائیر بیسز کو بھی تباہ کیا۔
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد بھارت کی جانب سے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر ممکن ہوئی اور امریکی صدر کی 30 سے زائد مرتبہ برملا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں کئی طیارے تباہ ہوئےا ور میں نے دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی کروائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام کرنے کی اجازت دے دی جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایشیاکپ جیت لیا ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی ’سب کچھ محفوظ اور ریکارڈ کا حصہ ہے‘: شمع جونیجو نے خواجہ آصف کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملے میں شہید کے فائنل کی کے نام
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔
دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔