پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی 7 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے جدید ترین وائی فائی ٹیکنالوجی وائی فائی 7 اپنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان ایشیا پیسیفک خطے کے اُن چند ابتدائی ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس نیٹ ورک کا استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹیلی کام نگرانی کا نظام قانونی اور عالمی معیار کے مطابق ہے، پی ٹی اے
پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائی فائی 7 اور اس کے بعد آنے والی تمام جنریشنز 6 گیگا ہرٹز نیٹ ورک بینڈ پر کام کریں گی، جو ڈیجیٹل جدت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی قیادت کا ثبوت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وائی فائی 7 الٹرا ہائی ڈیٹا ریٹ، کم تاخیر اور شاندار ریلائی ایبلٹی فراہم کرے گا، جس کے ذریعے 8K اسٹریمنگ، اے آر وی آر اور انڈسٹریل آٹومیشن ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے مبینہ ڈیٹا لیک کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
مزید کہا گیا کہ پرانے نیٹ ورک بینڈز پر دباؤ کم کرنے اور براڈ بینڈ کی ترسیل کے اخراجات گھٹانے سے گھریلو صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، تعلیمی ادارے، صحت کے شعبے اور اسمارٹ شہروں کے لیے کنیکٹیویٹی بہتر ہو گی۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بتایا تھا کہ زیر سمندر خراب انٹرنیٹ کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ یمن کے ساحل کے قریب متعدد کیبلز کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار اور سروس متاثر ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PTA we news انٹرنیٹ پی ٹی اے جدید ترین وائی فائی 7 وائی فائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ پی ٹی اے جدید ترین وائی فائی 7 وائی فائی وائی فائی 7 پی ٹی اے
پڑھیں:
صدر نے پاکستان آرمی، ائیر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے ۔صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے ، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے ۔آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے ، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے ، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کے لیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے ۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید تین سال کے لیے دوبارہ تعینات بھی کرسکیں گے ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔