سول سوسائٹی اسلام آباد نے نیشنل پریس کلب کے سامنے غزہ اور گلوبل سمود فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ، میڈیا نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور حکومتِ پاکستان، عالمی برادری اور بالخصوص مسلم ممالک کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں تاکہ فلوٹیلا کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی مزاحمتی فلوٹیلا کوئی سیاسی اقدام نہیں بلکہ ایک انسانی ہمدردی کی کوشش ہے، جو غزہ کے بھوکے، زخمی اور بیمار عوام کے لیے آخری کرنِ امید ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیائی کارکنان کا سب سے بڑا فریڈم فلوٹیلا غزہ کے لیے روانہ ہونے کو تیار

انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا ضروری سامان لے کر جا رہا ہے، جن میں بچوں کا دودھ، پینے کا صاف پانی، خوراک، ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں۔ یہ بہادر انسانی حقوق کے کارکن 44 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور سنگین خطرات اور حملوں کے باوجود اپنی جانیں داؤ پر لگا رہے ہیں۔

شرکا نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے فلوٹیلا کے مشن کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور غزہ کے لیے خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے لیے ایک انسانی راہداری قائم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد اسلام اباد سمود فلوٹیلا سول سوسائٹی غزہ فلسطینی عوام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد اسلام اباد سمود فلوٹیلا سول سوسائٹی فلسطینی عوام کے لیے

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ’’صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ثقلین علی جعفری نے کہا کہ "صمود فلوٹیلا" کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ اور اس میں شریک عالمی شخصیات بالخصوص پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رفقاء کو گرفتار کرنا ناصرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی قوانین کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبانا اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتا ہے۔

ثقلین علی جعفری نے کہا کہ دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے والے یہ افراد انسانیت کے سچے ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں اور فلسطینی عوام کو اُن کا حقِ آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، فلسطین کی آزادی تک ہماری حمایت اور جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین