بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران کچھ اسٹاف ممبران کی جانب سے پابندی کی خلاف کی شکایت ملنے پر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز چیکنگ کی تو ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی ندیم ارشد اور ہیڈ کانسٹیل مجاہد علی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرتے پائے گے۔دونوں کے موبائل فون چیک کئے گئے تو وہ بیرون ملک جانے والے مسافروں اور مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔اسی طرح ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم شواہد برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا ملزمان بھاری رقوم کے عوض لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان شہریوں کو فلپائن اور ازبکستان بھجوانے کے نام پر فی کس 50 ہزار روپے میں ڈیل کرتے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کیموبائل فون سے ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان بھاری رقوم کی وصولی کے لئے مائیکروفنانس اکاونٹس کا استعمال کرتے تھے ، حکام کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام اباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو عدالت پیش کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو بیرون ملک بھجوانے شہریوں کو آئی اے کے عوض

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو  پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی  اہلکار  کے  پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔‎  محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے تحمل سے  کام لیا، آپ پاکستان  کے  بہادر  سپوت  ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز  ہے۔ محسن  نقوی نے چیف کمشنر کو آئی جی اسلام آباد و آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔‎وزیر داخلہ نے زخمی پولیس  اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ‎پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے  کی کسی کو اجازت نہیں  دی جائے گی،  ‎پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد ، آئی جی  پولیس اور دیگر حکام  بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج  ہیں۔

روس کی نیٹو اتحاد پر حملہ کرنے کی کوئی نیت نہیں ، پیوٹن

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • راولپنڈی؛ خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ماسکو: شامی سابق صدر بشار الاسد کو زہر سے مارنے کی کوشش ناکام
  • آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
  • نواب شاہ ،غیر قانونی پکوان سینٹر ز کیخلاف کارروائیاں ناکام ہوگئیں
  • خضدار: دہشتگردوں کی بھیس بدل کر فرار کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار