ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 84 پر صاحبزادہ فرحان 57رنز بناکر آوٹ ہوئے مگر پھر اس کے بعد لائن لگ گئی اور صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان 57 اور فخر زمان 46 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ صائم ایوب نے 14 جبکہ سلمان آغا 8 اور محمد نواز 6 رنز بناسکے۔ بھارت کے کلدیپ یادو نے 4، بمرا، ورون چکرورتی اور اکسر پٹیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔پاکستان نے 19.
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور شاہین آفریدی کو پہلے ہی اوور میں چوکا لگا کر دباو بڑھا دیا، اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 7 رنز رہا۔اگلے اوور کی پہلی گیند پر فہیم اشرف نے اہم وکٹ لیتے ہوئے ابھیشیک شرما کو 5 کے انفرادی جبکہ 7 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی وکٹ حاصل کی اور آغا سلمان نے شان دار کیچ لیا۔ بھارت نے چوتھے اوور میں 20 رنز بنائے تھے تاہم فہیم اشرف نے اوور کی آخری گیند پر شبمن گل کو پویلین بھیج دیا جنہوں نے 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے تھے اور ان کی مختصر اننگز میں ایک چوکا شامل تھا۔چھٹے اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 36، ساتویں، آٹھویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور 49 جبکہ 9ویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 54 رنز رہا۔
ساتواں اوور صائم ایوب نے کروایا جس میں بھارتی بلے باز صرف چار رنز حاصل کرسکے، یوں اختتام پر مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 تک پہنچ گیا۔نویں ، دسویں اور گیارہویں اوور کے اختتام پر بھارت کا مجموعی اسکور 54، 58، 69 رہا جبکہ اس دوران حسین طلعت نے آسان کیچ بھی ڈراپ کیا۔ 12 واں اوور صائم ایوب نے کیا جس کے اختتام پر اسکور 76 رنز پر پہنچا، اور پھر تیرہویں اوور میں ابرار نے سیم سن کو پویلین بھیج کر پارٹنر شپ توڑی اور ٹیم کی میچ پر گرفت کو مزید مضبوط کیا۔ سیم سن نے 21 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے پنجاب میں 24لاکھ ایکٹرپر زرعی اراضی کونقصان پہنچا،وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ سیلاب سے پنجاب میں 24لاکھ ایکٹرپر زرعی اراضی کونقصان پہنچا،وزارت غذائی تحفظ کی رپورٹ غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان بہترین سفارتی پالیسیوں سے دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، رانا ثنااللہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا،اختیار ولی خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں بھارت
پڑھیں:
ایشیا کپ، کلدیپ یادو نے پاکستان ٹیم کی تعریف کردی
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔
#AsiaCup | “Nothing beyond one’s contribution in team’s success”: Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5
— NDTV (@ndtv) September 29, 2025
انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔
کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی بولنگ، سیمسن اور تلک کی پارٹنرشپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔