ایشیاکپ فائنل، بھارت کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیاء کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار کا کہناتھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب بھارت نے پاکستان کے کیخلاف اپنا بہترین کھلاڑی کھو دیاہے ، ہاردک پانڈیا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی۔
ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میاں افتخار کا کہنا ہے کہ اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی، جمہوریت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔
امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا: سینٹکام
میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
مزید :