افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، حمداللہ فطرت
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور ہر قسم کے ناپسندیدہ امور کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، افغانستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ کابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔ حمد اللہ فطرت کا کہنا تھا کہ سیاسی ماہرین کے مطابق علاقائی ممالک کی افغانستان کے استحکام کی حمایت ایک موقع ہے، افغانستان اس کے ذریعے اپنے سیاسی اور اقتصادی روابط مزید مستحکم بنا سکتا ہے، کابل کا ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب دینا اعتماد سازی بڑھا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ افغانستان کے خلاف
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز