کرسیاں خالی، 15 سے 20 لاکھ لوگ کہاں ہیں؟ عظمیٰ بخاری: پی ٹی آئی جلسہ پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ’’ایکس‘‘ پر ندیم افضل چن کے الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بارے میں غلط اور بے بنیاد بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ چن صاحب آپ اچھے خاصے انسان تھے، لیکن کچھ دنوں سے معلوم نہیں آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر میں حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ پہلے ہی شئیر کر چکی ہوں۔ اب اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب ہتک عزت بل کے مطابق ندیم افضل چن کو یہ جھوٹی خبر کورٹ میں ثابت کرنا ہو گی۔ تحریک انصاف کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کر کے مزہ تو آرہا ہو گا؟ "ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟" اور "جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہو گئی ہے۔"عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری صوبائی حکومت اور ملک بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے باوجود جلسہ گاہ کے مناظر خود عوامی تائید کی حقیقت بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھ لیں اور گن کر بتا دیں کہ 15 سے 20 لاکھ لوگ کہاں ہیں؟" انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں اپنے ہی رہنماؤں کے خلاف نعرے لگنے اور علی امین کے خلاف احتجاج پر ہنسنے والے ایموجیز واضح کر رہے ہیں کہ عوام کا ردعمل تحریک انصاف کے اپنے بیانیے کے خلاف جا چکا ہے۔ جلسہ میں کرسیاں خالی تھیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
شریعت کورٹ کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-1
اسلام آباد (آن لائن)ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے، ججز کے تحفظات کے باوجود شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقررکردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا۔