WE News:
2025-09-27@22:06:35 GMT

پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں جلسے کے دوران 4 نکاتی مطالبات پیش کردیا جسے متفقہ طور پر پیش کیا گیا۔ مطالبات قرارداد کی شکل میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجا نے پیش کی۔ جسے کارکنوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ کی چوری کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور اس انتخابی دھاندلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسرے نمبر پہ عوام پر مسلط کیے گئے جبر کو رد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ووٹ چوری کو چھپانا ہے، اور چھبسویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی محکومی کو بھی تسلیم نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟

سلمان اکرام راجا تیسرا مطالبے میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جاری ملٹری آپریشن، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور صوبوں کے وسائل پر ڈاکے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہر صوبے کے معدنی و آبی ذخائر کی حفاظت کی جائے گی اور یہ وسائل کسی اور کو نہیں دیے جائیں گے۔

جبکہ آخر میں عمران خان سمیت پارٹی قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان، بشریٰ بی بی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ ناحق قید ہیں۔ مزید کہا گیا کہ ملٹری عدالتوں سے سزا پانے والوں کو بھی رہا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

4 مطالبات پشاور جلسہ پی ٹی آئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 4 مطالبات پشاور جلسہ پی ٹی ا ئی کہا گیا کہ

پڑھیں:

ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی پر ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کے وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوگئی ہے۔

ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں میں،جوتیوں میں دال بٹنی شروع
بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزا تو آرہا ہوگا ???????????? pic.twitter.com/5DjYnJHqOV

— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025

انہوں نے لکھا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں، میں کچھ نہیں کہہ رہی، آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے ایموجی بھی شیئر کیے۔    
 

متعلقہ مضامین

  • پشاور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران بدنظمی
  • ہائے ہائے یہ کیا سُن رہی ہوں؟ پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنز
  • پشاور: پی ٹی آئی کا 5 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ، جلسہ گاہ تاحال سنسان
  • 10 ماہ بعد 9 کروڑ کی لاگت سے پی ٹی آئی کاجلسہ
  •  پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو, انتظامات مکمل
  • پشاور میں پی ٹی آئی پاور شو آج ہو گا، ’5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے‘، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
  • پشاور: علی امین کا جلسہ گاہ کا دورہ، دھکم پیل سے اسٹیج کا وی آئی پی گیٹ ٹوٹ گیا
  • جامعہ پشاور میں طلبہ دھرنا کامیاب: فیسوں میں کمی سمیت تمام مطالبات منظور
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟