2025-07-25@02:38:27 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«اٹلی کی»:

    بھارت کی تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور ریسنگ کار کے دلدادہ اجیت کمار اٹلی میں ہونے والی GT4 یورپین سیریز کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت کمار اس خوفناک حادثے میں خوش قسمتی سے بال بال محفوظ رہے لیکن اس سے بھی حیران کن اداکار کا حادثے کے بعد پہلا ردعمل تھا۔ یہ حادثہ مسانو ورلڈ سرکٹ میں پیش آیا، جہاں اجیت کی ریسنگ کار ایک کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اجیت کمار کار سے باہر آئے اور خود ریس کے مارشلز کے ساتھ کھڑے ہو کر ملبہ ہٹانے میں لگ گئے۔ GT4 یورپین سیریز کے آفیشل X (ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اجیت کو پُرسکون انداز میں پٹری سے ملبہ ہٹاتے دیکھا...
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔ گزشتہ روز، ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر اَپ سیٹ کر دیا۔ سابق آسٹریلوی اوپنر اور اٹلی کے کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تاہم مخالف ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اٹلی فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں فتح ان کے لیے ورلڈ کپ میں تاریخی جگہ بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔ یورپ ریجنل مقابلے میں ملنے والی اس فتح سے اٹلی کی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کا...
    یورپ اس وقت شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، فرانس اور اٹلی میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپین کے علاقے کاتالونیا میں جنگل کی آگ نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ مزید ہلاکتیں کورڈوبا اور ایکسٹریماڈورا میں رپورٹ ہوئیں۔ فرانس میں بھی گرمی سے متاثرہ دو افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد اسپتال میں داخل کیے گئے۔ اٹلی نے 18 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے دو افراد گرمی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ سوئٹزرلینڈ میں دریا کے گرم پانی کی وجہ سے ایک جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں آ گیاجس نے کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرانس نے تقریباً 1900 اسکول بند کر دیے ،جب کہ اٹلی میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ترکیہ میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ اسپین نے جون کا سب سے گرم مہینا ریکارڈ کیا گیاہے۔ یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں...
       صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔  19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
    اوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ٹوکیو:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  کی ترجمان  وانگ لن جئے نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً  10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد افراد نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔  ترجمان وانگ لن جئَے  نے کہا کہ یہ نہ...
    کراچی میں تعینات اٹلی کے قونصل جنرل سندھ کی ثقافت کے سحر میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹلی کے قونصل جنرل فابریزیو بیئیلی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا جہاں مہمان کا آمد پر اسپیکر اسمبلی اویس قادر شاہ نے استقبال کیا۔ اسپیکر کے ہمراہ سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق، ڈائریکٹر جنرل میڈیا عرفان احمد میمن اور هما اکرام اللہ موجود تھیں۔ ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا اور تجارت، پانی کے انتظام، ثقافتی تبادلوں اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ قونصل جنرل فابریزیو بیئیلی نے سندھ کی روایتی مہمان نوازی اور ثقافتی روایات کی تعریف کی اور صوبے کی تنوع اور ورثے کو...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    بیجنگ : چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی گئی اور اس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب اسی دن اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ اس فیچر فلم کا نشر اٹلی کے 30 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر کیا جائے گا ۔ یہ پروگرام شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) معروف ارب پتی اور ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے اطالوی شہر وینس میں اختتام ہفتہ ہونے والے پروگرام کے خلاف مظاہروں کے سبب ٹی وی کی سابق میزبان اور پروگرام پیش کرنے والی خاتون لارین سانچیز کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ شادی کی تقریب کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ہفتے کے روز وینس کے ایک مشہور اور مرکزی نائٹ لائف کے علاقے، کیناریگیو کے سکولا گرانڈ دی سانتا ماریا ڈیلا میسریکورڈیا، میں منعقد کی جائے گی، تاہم اب حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس تقریب کو لگون شہر کے ایک الگ تھلگ، کم قابل رسائی والے حصے میں منتقل کر...
    بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
    سٹی42:  اٹلی کی بحریہ کا شاندار جنگی جہاز  انتونیو مارسیلیا پاکستان نیوی کی دعوت پر کراچی پہنچ گیا۔ اٹالین نیوی کے جنگی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارسیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد  کے موقع پر پاکستان نیوی نے جہاز کا شایانِ شان استقبال کرنے کے لئے خاص اہتمام کیا۔  پاک بحریہ کے سینئیر افسروں اور اسلام آباد میں اٹلی کے ایمبیسیڈر نے کراچی پورٹ پر آئی ٹی ایس انتونیو مرسیلیا  کے کیپٹن اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ  اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورےپرکراچی پہنچا ہے، دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم: اٹلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور بمباری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کی مدد کے لیے مصر اور قطر کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا اعلان کیا ہے جبکہ نیٹو کے دفاعی اخراجات کے ہدف پر بھی لچک کا عندیہ دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے روم میں ہونے والے ویمر پلس اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارا پیغام واضح ہے، ہمیں جنگ روکنی ہے، مصر، قطر کے ساتھ مل کر ہم شہری آبادی کی مدد کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ہمارا ہدف جنگ بندی ہے۔انتونیو تاجانی نے مزید کہا کہ نیٹو کے دفاعی اخراجات کے 5 فیصد جی ڈی پی کے ہدف...
    اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نیاٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی یہ تقریب قونصل جنرل فبریزیو بیئیلی کی جانب سے منعقد کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔تقریب میں سعودی عرب، قطر، ترکی، جاپان، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اطالوی قونصل خانے کی جانب سے اٹلی کے قومی دن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے شرکت کی۔ اٹلی کے 79ویں قومی دن کی مناسبت سے کراچی میں قائم اطالوی قونصل خانے کی جانب سے تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو اور پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور نے شرکت کی۔ خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ درججامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تقریب کے لیے اطالوی قونصل جنرل فیبریزیو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تاکہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید اور موثر بنایا جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر...
    روم : یورپ کے سب سے بڑے آتش فشاں ماؤنٹ اٹنا سے زہریلی گیسوں، دھویں اور راکھ کے خطرناک بادل فضا میں بلند ہونے لگے۔ یہ صورتحال آتش فشاں کے جنوب مشرقی حصے میں ممکنہ تباہی کے بعد پیدا ہوئی۔ اطالوی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفیزکس اینڈ والکینولوجی (INGV) کے مطابق آتش فشاں سے دھویں کا اخراج مقامی وقت 11:24 پر دیکھا گیا۔ ساتھ ہی کیمروں نے پیروکلاسٹک بہاؤ کو بھی ریکارڈ کیا، جو آتش فشانی چٹانوں، گرم گیسوں اور دھویں کے آمیزے سے بنتا ہے اور یہ عمل انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ ادارے کے مطابق اب دھویں اور گیس راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں، جن کا رخ جنوب مغرب کی طرف ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر ایوی...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اٹلی کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور اور قابل فخر تاریخ ہے، جو باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے   7 مسافروں  کو آف لوڈ کرکے  انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ایئرپورٹ کے احاطے سے ہی ایجنٹ کو بھی  گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام  نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر  آذربائیجان جانے والی پرواز نمبر  J2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ خیبرپختونخوا اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 مسافر اپنے سہولت کار محمد ہارون کے ہمراہ کلیئرنس کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے۔ کاؤنٹر پر تعینات عملے نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک جان کر تفصیل سے چیک کیا تو سفری دستاویزات جعلی پائی...
    انسانی اسمگلرز کیخلاف ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانیوالے ایک مصری ماہی گیر جس نے تقریباً 4 ہزار کے قریب افراد کو یورپ اسمگل کرنے میں معاونت فراہم کی، اسے 25 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں مقیم 42 سالہ احمد عابد 2022 سے جون 2023 کے درمیان شمالی افریقہ سے تقریباً 38 سو افراد کو اٹلی اسمگل کرنے میں مدد فراہم کی ان میں سے بعض نے برطانیہ کابھی رخ کیا۔ احمد عابد برطانیہ میں مقیم پہلا شخص ہے جسے بحیرہ روم کے پار افریقہ سے اٹلی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قراردیکر سزا سنائی گئی ۔ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں اٹلی...
    ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی کی ملاقات ہوئی ، جس میں محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اطالوی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ملاقات میں کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔  میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  محسن نقوی نے...
    وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین غیر قانونی انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
    امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذکرات کا دوسرا دور عمان میں نہیں بلکہ اٹلی میں ہوں گے جس پر ایران نے شدید تنقید کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری مذاکرات کے مقام کو گول پوسٹ نہ بنایا جائے۔ میچ سے قبل گول پوسٹ کی تبدیلی شوک و شبہات کو جنم دیتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایسا کرکے مذاق بنادیا گیا ہے۔ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذکرات کا پہلا دور عمان کی میزبانی میں دارالحکومت...
    اٹلی میں ایران و امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے انعقاد کی درخواست پر انٹونیو تاجانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کا نتیجہ مثبت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مسائل کو حل کریں گے اور ایسا کرنا ایک سادہ سا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جان لے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم کے حصول کے نہایت نزدیک تھا لیکن ہم اُسے یہ ہتھیار نہیں رکھنے دیں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ Post Views: 4
    اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی نے جنسی استحصال پر اٹلی میں والدین اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شوشانہ اسٹروک اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی ہیں۔ شوشانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ مجھے والدین اور بھائی کی جانب سے جنسی حملوں کا سامنا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرنے اور کسی فیصلے پر پہنچنے تک بہت ڈپریشن میں رہی تھی۔ شوشانہ نے کہا کہ میں اٹلی میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگا کردیا ہے اور اب میں کچھ پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔ بیٹی کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک یا اہل خانہ کا...
    لکسمبرگ: یورپی یونین نے امریکا کو صنعتی مصنوعات پر زیرو ٹیرف معاہدے کی پیشکش کی ہے، لیکن ساتھ ہی جوابی اقدامات کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے جوابی ٹیرف لگائے جائیں گے۔ لکسمبرگ میں یورپی وزرائے تجارت کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے نئی تجارتی پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چین سے تعلقات اور عالمی تجارتی نظام میں یورپ کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یورپی ٹریڈ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ 9 اپریل کو یورپی پارلیمنٹ میں جوابی ٹیرف پر ووٹنگ ہوگی، جب کہ 15 اپریل کو حتمی فہرست کی منظوری کے بعد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔ امریکا کی جانب سے...
    اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر سفارتخانے کے میں پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کے سفیر پاکستان اور اٹلی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور 2024ء میں 1.12 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے شہر روم میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، پاکستان کے سفیر علی جاوید نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی منصفانہ اور قانونی جد و جہد پر اپنے...
    اٹلی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی اٹلی کے لیے نمائندہ کیارہ کارڈولیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا، ''بحیرہ روم میں ایک کشتی کے ملبے میں اب بھی بہت سے ہلاک شدگان ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی 56 تارکین وطن کو لے کر پیر کے روز تیونس سے یورپ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرق: متعدد پاکستانی ہلاک کارڈولیٹی کے بقول، ''کچھ گھنٹے سفر کے بعد اس کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا اور پھر یہ ڈوب گئی۔‘‘ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس نے 10 افراد کو پانی...
    ایران میں دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کے دہشت گردانہ اقدامات کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلخانہ نے اٹلی پارلیمنٹ کی جانب سے مجاہدین خلق کی رکن دہشت گرد کو بہادر خاتون کا انعام دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں اٹلی کی پارلیمنٹ نے 2025ء کا بہادر خاتون کا انعام دہشت گرد گروہ مجاہدین خلق کی ایک رکن کو دیا ہے۔ یاد رہے ایران میں اب تک مجاہدین خلق کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں 23 ہزار بے گناہ شہری شہید ہوئے ہیں جن کے اہلخانہ نے اٹلی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلخانہ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کے نام ایک کھلا خط...
    یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے...
    غزہ کی تعمیر نو کا عرب منصوبہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے حمایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ سعودی عرب کے اخبارعرب نیوز کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ...
    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس منصوبے پر 53 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر بھی نہیں ہونا پڑے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کا ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی تباہ حال زندگیوں میں جلدی اور پائیدار بہتری آ سکتی ہے۔‘ یہ منصوبہ مصر کی جانب سے سامنے آیا تھا اور رواں مہینے کے...
    امریکہ(نیوز ڈسک) امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس بات...
    پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن،مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔ سینئروزیر مریم اورنگزیب سے اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین بھی شرکت تھے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جامع ڈیری پالیسی جلد تیار ہوجائے گی،ڈیری فارمنگ سے پنجاب میں زرعی انقلاب کی رفتار مزید تیز ہوگی۔منصوبے سے...
    ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اٹلی کے ساتھ ڈیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور اٹلی کی طرز پر پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، دودھ اور پنیر کی پیداوار، ترسیل کے عالمی معیار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اٹلی کے ڈیری کے شعبے کے سرمایہ کار وفد کی سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اوروزیر لائیو اسٹاک عاشق حسین سے ملاقات کی،  منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھینسوں کا پہلا آزمائشی منصوبہ پاک پتن، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شروع ہوگا۔ اعلی نسل کی بھینسوں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے، پیکجنگ اور برآمدی معیار بڑھانے پر مل کر کام ہوگا، دودھ ٹھنڈا کرنے اور محفوظ بنانے سمیت ڈیری کے...
    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے دو ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہاکہ ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی جانب سے دی گئی معلومات پر یہ کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دو اہم کارندوں، شفیع اللہ اور خورشید، کو پشاور کے وزیرستان پلازہ، صدر میں واقع ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ  یہ ایجنٹ نہ صرف افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی بھیجنے میں ملوث تھے بلکہ کابل سے سعودی عرب تک اسمگلنگ نیٹ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’کمرشل لٹیگیشن کوریڈور‘ کے قیام کا اعلان کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔اطالوی...
    بلوچستان کے ضلع سبی کے دور افتادہ گاؤں لونی سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی، محمد خضر فرید لونی اور وجیہہ فرید لونی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اٹلی کی ایک معروف یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کر لی، جہاں انہوں نے 40 سے زائد ممالک کے ہزاروں طلبہ کو شکست دی۔ یہ کہانی عزم اور حوصلے کی ہے۔ ان بہن بھائی نے غربت، قبائلی روایات اور سماجی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن حاصل کی۔ خاص طور پر وجیہہ نے خواتین کی تعلیم کے خلاف موجود رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بلوچستان کی لڑکیوں کے لیے ایک مثال قائم کی۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی جیت ہے بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) اطالوی حکام کے مطابق ان کے ایک بحری جہاز کے ذریعے منگل کو ان 49 تارکین وطن کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر انہیں البانوی بندرگاہ شینگجن پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن ماضی میں دو بار اپنی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی نہ ہونے کے بعد اب تیسری بار یہ کوشش کر رہے تھے کہ ان کی پناہ کی درخواستوں پر البانیہ کے خصوصی مراکز میں کارروائی شروع ہو جائے۔ ماضی میں بھی اطالوی حکام کی طرف سے پناہ کی درخواستوں پر کارروائی کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ تارکین وطن کی قومیت اطالوی وزارت داخلہ نے تارکین وطن کی قومیت کی وضاحت کیے بغیر یہ...
    یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے دو اہم ممالک جرمنی اور اٹلی نے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ جرمنی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بے گھر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دینا چاہیے،...
    سیالکوٹ،سمبڑیال ( نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ  نوائے وقت) سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کر دی۔ تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ برسانے شروع کر دئیے۔ بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ برسائے گئے۔ پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں اُمڈ آئے۔ سپین اور کینیڈا سے آئے دولہا کے بھائیوں کے مطابق شادی میں 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔
۱