آصف علی زرداری سے ماتے پیانتے دوسی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
اطالوی وزیر نے گزشتہ شب پاکستان پر بھارتی حملے میں جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔ اطالوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اٹلی میں 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی تارکین وطن اطالوی معاشرے اور ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نازک حالات میں پاکستان کا دورہ کرنے پر اطالوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں اٹلی میں قانونی نقل مکانی ہنرمند لیبر کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے پاکستان اور اٹلی کے مابین مفاہمت کی 2 یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اطالوی وزیر وزیر داخلہ علی زرداری صدر مملکت کہا کہ خطے کے
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔