بھارتی بزدلانہ کارروائی: تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، چھٹیوں میں اضافے کا زیر گردش نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔
ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس کی مقدار کو 50 سے 55 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کردیا گیا تھا۔ اب حال میں پلانٹ میں مسلسل بہتری سے حاصل خام گیس کی مقدار 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ پلانٹ سے یومیہ پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل ہلکا تیل اور 1میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگئی ہے۔
کمپنی نے خط میں کہا کہ پلانٹ سے حاصل ذخائر میں اضافہ کسی بھی ہارڈ ویئر تبدیلی کے بغیر ہوا ہے۔