Express News:
2025-05-08@04:02:38 GMT

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کا اضافہ ہوا۔

800 روپے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 984روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2985روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر

پڑھیں:

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے نقصان میں مسلسل اضافہ

 

کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 13ویں روز تک 1350 بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر بھارتی پروازوں کی بندش کو 13 روز مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
بھارت کی ایئرلائنز ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔
طویل روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئرلائنز کو فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دگنے ہونے پر مالی نقصان کا سلسلہ بدستور جاری ہے، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگوائیر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں۔
اسی طرح امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد اور بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
بھارت سے امریکا، یورپ اور برطانیہ کی بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کا سامنا ہے، امریکاجانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے، متعدد لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کو ائیرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری طرف پروازوں کی منسوخی سے بھارتی مسافروں کو تاحال اپنی ہی ایئرلائنز سے ریفنڈ نہیں مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر اور احمد آباد سے امریکا، برطانیہ اور یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے زائد ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے نقصان میں مسلسل اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 کا بڑا اضافہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، نرخ میں مسلسل دوسرے روز کئی ہزار کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے سے زائد کا اضافہ
  • ملکی و بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6ہزار 687روپے کا اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ