سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد پر 60 دن کیلئے پابند
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے سونے سمیت قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد سے متعلق ایس آر او 760(I)/2013، جسے ”Import and Export of Precious Metals, Jewelry and Gemstones Order, 2013“ کہا جاتا ہے کو 60 دنوں کے لئے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بدھ کو جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی حکومت قیمتی دھاتوں، زیورات اور جواہرات کی درآمد و برآمد کا آرڈر 2013 فوری طور پر 60 دنوں کے لئے معطل کر رہی ہے۔‘ایس آر او 760 (I)/2013 کے تحت پاکستان میں سونے، چاندی، پلاٹینم جیسی قیمتی دھاتوں، جواہرات اور زیورات کی درآمد و برآمد کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے ضوابط، طریق کار اور شرائط طے کی گئی تھیں۔
قانون کے مطابق جواہرات اور زیورات کے برآمدکنندگان کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کا طریقہ کار اتھارٹی کی جانب سے علیحدہ سے جاری کیا جانا تھا۔
اس ایس آر او کے تحت دو سکیمیں دی گئی تھیں:Entrustment Scheme – اس کے تحت بیرونِ ملک خریدار کی جانب سے جزوی پیشگی ادائیگی کے طور پر فراہم کردہ قیمتی دھاتیں درآمد کی جا سکتی تھیں تاکہ ان سے زیورات تیار کر کے برآمد کئے جائیں۔ اس سکیم میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مقدار، تیار کردہ زیور اور ضیاع کی ممکنہ مقدار کے مطابق محدود رکھی گئی تھی۔
Self-Consignment Scheme – جس میں برآمد کنندہ اپنی مرضی سے قیمتی دھاتیں درآمد کر کے زیورات تیار کر کے برآمد کر سکتا تھا۔مزید یہ کہ اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 25 کلوگرام قیمتی دھاتیں ایک وقت میں درآمد کی جا سکتی تھیں، جو ”روولوِنگ بیسز“ پر یعنی استعمال کے بعد دوبارہ درآمد کی اجازت کے ساتھ مقرر تھیں۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ سکیم کے تحت درآمد کی گئی قیمتی دھاتوں کو نہ تو ملکی مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، سوائے اس کے کہ انہیں زیورات کی تیاری اور برآمد کے لئے استعمال کیا جائے، جیسا کہ معاہدے میں طے کیا گیا ہو۔
بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی درآمد و برآمد درآمد کی کیا جا کے تحت کے لئے
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں