پاکستان میں جیولری اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وقاص عظیم: حکومت پاکستان نے جیولری، قیمتی پتھروں اور جیمز کی درآمد و برآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ۔ وزارت تجارت نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتی پتھروں، جیمز اور جیم جیولری کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر فوری طور پر 60 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ معاشی و تجارتی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد غیر ضروری درآمدات کو محدود کرنا اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کے دوران کسی بھی قسم کی قیمتی پتھروں یا جیولری کی درآمد یا برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قیمتی پتھروں
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔