Juraat:
2025-08-06@06:34:18 GMT

بھارت اور بنگلادیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

بھارت اور بنگلادیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی
بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی

بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا ہے ۔بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلادیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کے ردِ عمل میں بھارت ہر عائد کیے گئے درآمدی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے بلکہ اس کا بڑا حصہ عالمی منڈی میں فروخت کر کے زبردست منافع بھی کما رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربتیں، دفاعی اور توانائی معاہدے سمیت بڑھتی ہوئی تجارت امریکا کو بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی فوج یوکرین میں کتنے لوگوں کو مار رہی ہے۔ اسی لیے میں بھارت کی امریکا کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم آج کے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ مزید اضافہ کتنا کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کو بھارت کے ساتھ وسیع تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔

انہھوں نے بھارتی تجارتی پالیسیوں کو "غیر معمولی طور پر سخت اور تکلیف دہ" قرار دیا، اور کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سب سے زیادہ پیچیدہ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کی نئی اقتصادی حکمت عملی: روسی تیل پر پابندیاں، خود امریکا کو خطرہ؟
  • ماسکو سے تیل خریدنے والے ممالک پر آج پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • رنگ، دھاگے اور خوابوں کے سہارے
  • بنگلادیش میں کا عام انتخابات کا اعلان
  • ٹرمپ نے بھارت کو ایک بار پھرسخت تجارتی اقدام کی دھمکی دے دی
  • آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود خان اچکزئی
  • بھارت نے روسی پیٹرول خریدنا بند نہ کیا تو ٹیرف میں نمایاں اضافہ کریں گے؛ ٹرمپ
  • ٹرمپ کی تجارتی پابندیاں برقرار رہنے کا امکان، امریکی تجارتی نمائندے کا دعویٰ
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ
  • یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل