لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا اطلاق سبزی فروش پر بھی کردیا گیا ۔ لاؤڈ اسپیکر لگا کر سبزی فروخت کرنے والے شخص کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
مقدمہ تھانہ چونترہ پولیس کے سب انسپکٹر وقار کی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس کے مطابق اہل کار گشت ڈیوٹی پر تھے کہ چونترہ گاؤں کی جانب سے ایک سوزوکی گاڑی پر ایک شخص سبزی فروخت کرتے ہوئے آیا۔
مقدمے کے مطابق سبزی فروش کی گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر نصب تھا اور وہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزی فروخت کررہا تھا جس کی آواز دور تک سنی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق سبزی فروش نے اپنا نام صدام بتایا، جو ساؤنڈ سسٹم و اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔
ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیکر ایکٹ لاؤڈ اسپیکر کے مطابق
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ: فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ادا کرنا ہوگا، سندھ پولیس کا جدید ای ٹکٹنگ سسٹم مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔
آئی جی سندھ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رپورٹ پیش کی۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ پہلا ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شوروں سے جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ای چالان کی تعداد 12ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق مہم کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار 301 جبکہ تیسرے روز 5 ہزار 979 ای چالان کیے گئے ہیں۔