data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ؔکراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی صفائی و دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغازکیا ہے، رات گئے فیرئیر ٹاون اور شاہ فیصل ٹاون میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی۔دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ بورڈ سڑکوں کی صفائی اوردھلائی بھی کرے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرتضی وہاب

پڑھیں:

موسمِ سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر سے جنوری تک درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں میں کمی کے باعث پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زیادہ رہے گی۔مزید بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے، جس کے ساحلی علاقوں پر اثرات نہیں ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب موجود سمندری طوفان کے باعث ڈپریشن میں شدت آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ٹیلنٹ ایگزیبیشن آج ناظم آباد فیملی پارک میں ہوگی
  • کراچی میں مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز
  • کراچی کی مرکزی شاہراہیں اور پیدل چلنے والے راستوں کی دھلائی کا کام شروع
  • کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا
  • یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • میئر کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
  • کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا انعقاد
  • کراچی ائرپورٹ : جعلی پروٹیکٹر اسٹیکرز پر قطر جانے والا مسافر گرفتار
  • موسمِ سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی