آقا نبی کریم ؐ کا نظام عدل پوری د نیاکیلیے مشعل راہ ہے‘ محمد شاداب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے آقا کریم ؐکا نظام عدل و انصاف ترقی و خوشحالی اور غریب کو حقوق فراہم کرنے کیلیے دنیا بھر کیلیے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کا استحصال کرنے والوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلیے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا، دین اسلام مساوات کا حکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے۔ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلیے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا۔ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے۔ بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے متحد ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں