اقدام قتل کیس میں مجرموں کی سزا کالعدم قرار دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل، مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت دی گئی سزا کے خلاف اپیل پر مجرموں امین اللہ اور کلام اللہ کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر مجرم کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہوں تو فوری رہا کردیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کے کسی بھی گواہ نے ملزموں کا خاکہ پیش نہیں کیا، تفتیشی افسر نے بھی بیان دیا کہ مجرموں کی فائرنگ کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ مجرموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 29 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم
راولپنڈی:26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری کو صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مقدمے کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے استدعا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت اس میں تاریخ دے دے۔
عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔