سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیا جائے خان سے ملاقات سے روک کر اچھا نہیں کیا گیا۔
جمعہ کو پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی کے ساتھ ملاقات سے روکنے کے حق میں نہیں۔
انہوں نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں نے ملنا ہی تھا تاہم اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، تاہم ملک کی بہتری کے لیے اپنا نقصان برداشت کرنے کو بھی تیار ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ’مسلم لیگ ن سے اتحاد محبت کا نہیں، مجبوری کا رشتہ ہے۔‘
سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ’شہباز شریف ملک کے وزیراعظم ہیں، خیبرپختونخوا کے ساتھ تعلقات بہتر کریں۔‘
ان کے بقول ’سیاسی اختلاف رکھیں مگر صوبے کے عوام کو ان کا حق دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو اپنے حقوق لینے کے لیے سیاسی طریقہ کار اپنانا ہو گا اور اچھے ورکنگ ریلیشن شپ سے صوبے کو حقوق دلوانا ہوں گے۔
ان کے مطابق ’آج خیبر پختونخوا میں شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں لیکن بہتری آئی ہے۔‘
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے صوبائی حکومت کے لیے دروازے کھلے ہیں، وہ آئے اور اپنے صوبے کے حقوق کا مقدمہ بنائیں اور سیاسی طور پر اس کو حل کریں۔
ان کے مطابق ’سیاست تو ہم اپنی اپنی کرتے رہیں گے لیکن صوبے کے امن، خوشحالی اور حق کی راہ میں گورنر ہاؤس کوئی رکاوٹ نہیں بنے گا بلکہ پل کا کردار ادا کرے گا۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ٹی ایل پی جماعت نہیں مائنڈسیٹ، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی: عظمیٰ بخاری ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔