وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو کہا ہے اس ملاقات کے انتظامات کروائے جائیں تاکہ خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق صوبائی حکومت اس حوالے سے میکنزم تیار کر رہی ہے جس کے بعد جلد ملاقات کا امکان ہے۔ حذیفہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر کال کر کے مبارک باد دی، تاہم انہوں نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا اور میڈیا میں غلط بیانی کی، صوبے کے وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیراعظم پر تہمت لگائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات شہباز شریف نے صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت کو
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ کرینگے
وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہبازشریف سول و عسکری قیادت کے ہمراہ آئندہ ہفتے ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی ہو گی۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی سعودی عرب جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک دوطرفہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔