سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں ایگریکلچرل انکم ٹیکس کا نفاذ دسمبر 2024 سے موخر کرنا شامل ہے تاکہ کسانوں کو ریلیف ملے اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے۔
شرجیل میمن نے زور دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہے کیونکہ زراعت ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی جس کے تحت فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔نئی گندم پالیسی کے تحت حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سٹریٹجک سٹاک خریدے گی۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت  گندم پالیسی 2025-26 سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔

اس قدر بہترین تھے ہم لوگ ۔۔۔

اس موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت ہے اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ گندم نہ صرف پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے بلکہ ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

اجلاس کو پالیسی کے نمایاں خدوخال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2025-26 کی گندم کی فصل سے تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گی۔خریداری 3,500 روپے فی من، گندم کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کی جائے گی۔ یہ اقدام مارکیٹ کی مسابقت کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں کو منصفانہ قیمت و منافع کو یقینی بنائے گا۔

 ’’دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ناگزیر ہے‘‘ گورنرخیبرپختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ، اعلامیہ جاری 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے ، شرجیل میمن
  • وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے، شرجیل میمن
  • گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے، پھر بھی کسان اور پیپلزپارٹی ناخوش، کیوں؟
  • سندھ کا وفاق سے گندم کی امدادی قیمت 42 سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
  • سندھ کا وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
  • وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا
  • وفاقی حکومت نے فی من گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کردی
  • سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ
  • سندھ کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ