ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمختلف گروپس سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گی، پیپلز پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے مختلف گروپس کے ساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کے فارمولے پر بات کرے گی، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا بھی اجلاس ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کے لیے انتخاب کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ پیپلز پارٹی اعلیٰ قیادت، نواز لیگ کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت، الیکشن اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی حکومت سازی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی پنجاب، ضلعی تنظیموں کا اعلان کیوں نہ کرسکی؟

پیپلز پارٹی پنجاب ڈیڑھ سال سے ضلعی تنظیموں کے اعلان میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد تمام سفارشات پارٹی کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، مگر نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز

مرکزی تنظیم نے یکم دسمبر تک تنظیموں کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوا۔ مئی 2024 میں بلاول بھٹو زرداری نے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے لیے 100 دن کا وقت دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی سلامتی کے معاملے پرایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق پنجاب کی تنظیم نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، مگر مرکزی دفتر کی طرف سے ضلعی صدر، جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری پنجاب پیپلز پارٹی پنجاب،

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے
  • بیس کیمپ کی حکومت کا بنیادی مقصد تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، فیصل ممتاز راٹھور
  • پیپلز پارٹی پنجاب، ضلعی تنظیموں کا اعلان کیوں نہ کرسکی؟
  • 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: فیصل ممتاز راٹھور
  • قومی مالیاتی کمشن اجلاس، مختلف امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی وسائل لوٹنے میں اسلام آباد کیساتھ ہے، عوامی تحریک
  • مسلم لیگ ن نے عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات
  • کراچی ، بیرونِ ملک ڈانس گروپس بھجوانے والے ایجنٹ سرگرم