Nawaiwaqt:
2025-12-03@17:37:45 GMT

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا گیا۔ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلامیں روانہ کردیا گیا ہے اور سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ ترجمان اسپارکو کا بتانا ہے کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا جب کہ ایچ ایس ون سے سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ترجمان اسپارکو کے مطابق ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اوردیگرقدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدددےگا اور یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا، سیٹلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں، دو ماہ بعد ایچ ایس ون سیٹلائٹ مکمل فعال ہوجائے گا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے، اس سےقبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جاچکےہیں اور دونوں سیٹلائٹس اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کےنئےدور میں داخل ہورہاہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کا ایچ ایس ون خلا میں

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز

 ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر کریک ڈاؤن   کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  صوبے میں  63 ہزار  970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کے چالان کیے گئے، اس  دوران  8 کروڑ   42  لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ  23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ  پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار  312  افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے انتہائی سستے دفاعی ہائپر سونک میزائل متعارف کرادیے، عالمی مارکیٹ میں تہلکہ
  • این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی
  • شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ
  • سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ، مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
  • پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے  پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز
  • سعودی عرب کی ثالثی میں پاک افغان خفیہ مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگیا
  • مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت سندھ میں 18 سالہ بدترین متعصب حکمرانی کا شاخسانہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان
  • پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کیلئے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی