اسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

اسرائیلی وزیردفاع نے جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں فوج کو حماس کو شکست دینے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوجی سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس منصوبے پر عمل اسی صورت میں ہوگا جب حماس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی شرائط پر عمل نہیں کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر کے منصوبے میں تمام ہلاک یرغمالیوں کی واپسی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور غزہ کے اندر سرنگوں کو تباہ کرنا شامل ہیں۔

وزیردفاع کاٹز نے کہا کہ اگر معاہدے پر مکمل عمل نہ کیا گیا تو وہ امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ کا دوبارہ آغاز کریں گے اور پھر حماس کا خاتمہ کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے دیں گے۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اب تک 28 میں سے زیادہ تر یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔

صدر ٹرمپ نے حماس کو معاہدے کی پاسداری کا پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جیسے ہی میں کہوں گا، اسرائیلی فوج دوبارہ غزہ کی گلیوں اور سڑکوں پر ہوگی اور اگر اسرائیل چاہے تو حماس کو اچھی طرح سبق سکھا سکتا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حماس کو

پڑھیں:

سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا

سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

مکہ مکرمہ(آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نیکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی مصلے اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی... چالیس سالہ افغان بلے باز محمد نبی نے مصباح الحق کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا مرید کے آپریشن سے متعلق معلومات چھپانے کے انسانی حقوق کمیشن کے دعوے مسترد پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈان جاری، 2500 سے زائد افراد زیرحراست کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • "حماس مخالف مظاہرہ" دشمن کو دھوکہ دینے کا مزاحمتی منصوبہ تھا، اسرائیلی قیدی کا انکشاف
  • اسرائیلی وزیر دفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنیکا حکم
  • ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم
  • حماس نے شرائط پر عمل نہیں کیا تو اسرائیل کوغزہ پردوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دینے پرغورکرینگے: ٹرمپ
  • سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا
  • ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
  • سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ترقیاتی منصوبے ’شاہ سلمان دروازے‘ کا آغاز کردیا
  •  بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں  
  • برہم پترا پر چین کے ڈیم کے سائے میں بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ