data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ اور پشاور کے افغان ٹرانزٹ ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 98.

2025 جاری کیا گیا، جس کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے کسٹمز اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

تمام ٹرمینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ کیے جا چکے ہیں، انہیں فوراً آف لوڈ کر دیا جائے۔ ساتھ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام گیٹ پاسز منسوخ کرتے ہوئے اس کی ترسیل روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے اس حکم کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے۔ ایس اے پی ٹی پر ٹرانزٹ کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں، جبکہ سینکڑوں کنٹینرز کوئٹہ اور پشاور کے راستے میں موجود ہیں۔ ڈرائیور بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی

پڑھیں:

فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل ضروری ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)تجارتی آپریشنز اور کسٹمز کلیئرنس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چیف کلکٹر کسٹمز (جنوبی) واجد علی نے ملک کے اعلیٰ تجارتی ادارے ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر مشترکہ تجارتی سہولت کمیٹی(جیٹی ایف سی) تشکیل دیدی۔کمیٹی کی تشکیل ایف پی سی سی آئی کی اکنامک سروسز کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی تجویز کے بعد عمل میں آئی، جس کا مقصد فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ واجد علی نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے ذریعے کاروباری لاگت میں کمی، تجارتی ماحول میں شفافیت اور سرکاری و نجی شعبوں کے مابین قریبی رابطہ ممکن بنایا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، تاکہ تجارتی و صنعتی شعبے کے چیلنجز کا اجتماعی حل نکالا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے کمیٹی میں آصف سخی اور محمد ارشد جمال کوبھی بطور نمائندہ نامزد کیا گیا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ
  • فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل ضروری ہے
  • بلوچستان کے 6ڈویژنز کی لیویز پولیس میں ضم
  • کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں
  • چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز میں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ، تمام تعلیمی ادارے بند، پولیو مہم معطل
  • کراچی پورٹ اور ایئرپورٹ پر چہرہ شناس نظام کا استعمال، یہ ٹیکنالوجی کیا ہے اور عام مسافر کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • بریکنگ نیوز: تمام بند موٹر ویز کھل گئیں
  • چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
  • ملتان میں میٹرو بس سروس معطل