مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

مالاکنڈ (آئی پی ایس) مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے ظلم کوٹ ٹنل کے مقام پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سوات ایکسپریس وے پر ایک ٹرک اچانک الٹ گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوش سوات سے فیصل آباد کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔ حادثے کی وجہ ٹرک کے بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور لیویز کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے شدید زخمیوں کو نکال کر کیٹیگری اے ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں ملوث تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں جبکہ لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹرک کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کے لیے اپنی گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سوات موٹروے حادثے میں اموات پر دلی افسوس کا اظہار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات موٹر وے حادثے میں درجن سے زائد اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے جمعرات کو ہونے والے اس حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\932

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سوات موٹروے حادثے میں اموات پر دلی افسوس کا اظہار
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی
  • ملاکنڈ؛ خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق
  • مالاکنڈ : خانہ بدوش افراد کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 15 افراد جاں بحق
  • سوات موٹروے پر المناک حادثہ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • سوات موٹروے ٹنل کے قریب خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
  • سوات: خوفناک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
  • مالا کنڈ: ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی