Nawaiwaqt:
2025-11-28@12:39:39 GMT

ایبٹ آباد:جیپ گہری کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT

ایبٹ آباد:جیپ گہری کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں حویلیاں سے مگری جانے والی ایک جیپ حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق چیپ میں 12 افراد سوار تھے جب وہ راستے میں الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد کے قریبی علاقے بھنگیاں میں بھی ایک جیپ گہری کھائی مٰں جا گری تھی۔حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں بالاکوٹ سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آزمائشی ٹرین ٹریک پر کام کرنے والے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 11 ملازمین موقع پر ہی جان سے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر نے ٹریک پر موجود عملے کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسوسناک حادثے میں 11 ریلوے ورکرز ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی ٹرین زلزلہ پیما آلات کی جانچ کے لیے چلائی جا رہی تھی۔ ٹرین ایک موڑ مڑتے ہوئے رفتار پر قابو نہ رکھ سکی اور سروس ٹیم سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ریلوے لائن کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری

ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • حویلیاں، جیپ الٹ کر کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق
  • ایبٹ آباد:تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری،5 افراد جاں بحق  
  • چین میں ٹرین نے ٹریک پر کام کرتے ورکرز کو رونددیا، 11 افراد ہلاک
  • صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
  •  کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی
  • اسرائیل کا یہودی آباد کاری بڑھانے کا نیا منصوبہ: بھارتی یہودیوں کو مرحلہ وار وطن منتقلی کی منظوری
  • بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور