Jang News:
2025-10-22@00:37:28 GMT

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا

فائل فوٹو

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، سفارتی ذرائع کے مطابق وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا۔

پاکستانی وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے، وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ نہیں ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناؤ، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے، وفد پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفد کا

پڑھیں:

پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔

اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل

پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغان دہشت گردی کا مؤثر جواب
  • آئی ایم ایف کا انتباہ: حالیہ سیلاب سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ
  • تجارت اور سرحدی امور پر غور کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا
  • پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی
  • چمن سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی
  • دوحہ مذاکرات کے بعد پاکستانی عوام کا ردعمل،ہم افغانیوں پر اعتماد نہیں کر سکتے
  • بھارت کے لیے مایوسی کا پیغام،پاک افغان سیز فائر معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی
  • چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا
  • پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا