2025-12-06@21:29:45 GMT
تلاش کی گنتی: 64123

«یاسر ابوشباب»:

    آئین میں ستائیسویں ترمیم ضرور ہوئی ہے لیکن اس ترمیم کے پیچھے وجوہات سیاسی ہیں اور ان سیاسی وجوہات کے پہلو سماجی اور تاریخی ہیں۔ یہ ترمیم سیاسی طور پر آخری دیوار ہے، اس کے بعد اٹھائیسویں ترمیم لائی تو جاسکتی ہے مگر وہ ملک کے لیے بہت بڑے بحران کا سبب ہوگی۔ اٹھائیسویں ترمیم کا مطلب یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو آن بورڈ لے کر صوبوں کی تقسیم۔ جس کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے SIUT کی افتتاحی تقریر میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ این ایف سی کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اٹھائیسویں ترمیم کی تائیدکریں گے بلکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسا ہونے کو...
    چند روز قبل آئی ایم ایف کی ایک اور رپورٹ نے ہمیں اصلاحات کی یاددہانی کروائی ہے۔ ہر حکومت کی طرح یہ حکومت بھی اصلاحات کے لیے ’’پر عزم‘‘ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک میں اصلاحات کا معاملہ اس مریض جیسا ہے جو اپنے مرض کے لیے بار بار ڈاکٹر کے پاس تو جائے مگر پرہیز اور علاج پر عمل کبھی نہ کرے اور پھر گلہ کرے کہ صحت یاب نہیں ہو رہا، مرض وہیں کا وہیں ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یوں ہے کہ حال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان پر ایک دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے: گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ۔ آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ ہمارے ریاستی اور گورننس نظام کا الٹراساؤنڈ...
    غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو1948میں فلسطین پر قائم کی گئی تھی، ہمیشہ سے ایک ڈراؤنے خواب کا سامنا کر رہی ہے۔ اس خواب کی مختلف وجوہات ہیں جن کو متعدد صیہونی تجزیہ نگاروں اور محققین نے بھی بیان کیا ہے۔ ان تمام وجوہات کی طرف جانے سے قبل یہ بات بھی اہم ہے کہ کیونکہ اسرائیل ایک ایسے ناجائز طریقے سے قائم کیا گیا کہ جس میں دوسروں کے وطن پر قبضہ کیا گیا اور اپنے وطن کا اعلان کر کے مقامی لوگوں کو ان کے وطن سے جبری بے دخل کیا گیا۔  تاہم یہ ایک ایسا بنیادی خطرہ بن گیا کہ جو ہمیشہ اسرائیل کو یاد دلواتا ہے کہ تمھاری بنیاد ہی غلط ہے اور غلط بنیادوں...
    ابراہیم گٹر میں گرنے والا پہلا بچہ نہیں تھا جوگٹر میں گر کر جاں بحق ہوا، اس سے پہلے بھی ایک نہیں بے شمار معصوم بچے حکومتی غفلت کی وجہ سے جانیں گنوا چکے ہیں۔ مائیں تڑپتی، چیختی رہ گئیں لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا، سوائے بچے کی لاش اور دل کا ناسور، نوحہ کناں یادیں، سسکیاں اور اپنے فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کے لیے بد دعائیں۔ یہ بد دعائیں عرش کو ہلا دیتی ہیں،کاش کوئی سمجھے۔ پندرہ بیس سال قبل کی بات ہے جب ہمیں ڈپارٹمینٹل اسٹور سے خریداری کرنی تھی، چند قدم کا راستہ پندرہ منٹ میں گزرا، اس کی وجہ اسٹور کے سامنے گندے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔ وہاں پہنچنے کے لیے کس قدر...
     وزیر اعظم کے معاون اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا اب پی ٹی آئی والوں کے ساتھ ریاست   مخالف عناصر کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی خان  نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور تحریک انصاف کا ایک بڑا نیکسز ہے، ٹی ٹی پی والے پہلے ان سے بھتہ لیتے  تھے اور اب بھی بھتہ وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ کے پی کے میں منشیات فروشوں،  دہشت گردوں  اور سیاسی لوگوں کا  نیکسز ہے۔ اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا کہ کابینہ میں ایسے لوگ ہیں جن کے بھائیوں کی گاڑیاں منشیات کے مقدمات میں بند ہیں۔ میرے خیال میں اب ان کے ساتھ ریاست مخالف...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 06-12-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Asia’s New Power Shift: Iran, Turkey, Russia & India — What’s Really Happening Now   ایشیا میں تبدیلی کے آثار،روسی صدر بھارت پہنچ گئے  نئی صف بندیاں، نیا کھیل،بار بار تبدیلیاں؟ مزاحمت کا اسلحہ امریکہ و اسرائیل کے گلے کاکانٹا؟   ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیشکش: آئی ٹائمز...
    فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دوٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان...
    امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
    ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اسکالرشپ پر آئے 25  پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال سکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طور پر رینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی...
    مرشدآ باد: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ہفتہ 6 دسمبر 2025 کو بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔یہ تقریب 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی 33 ویں برس مکمل ہونے  کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگ بنیاد کی تقریب نے ریاست بھر میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا کردی ہے، اس لیے نتظامیہ کی جانب سے بھاری سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔تقریب کا آغاز تقریباً 12 بجے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ہوا جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: اماراتی حکام نے 12 برس قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق شارجہ کی اعلیٰ انتظامیہ کے سماجی خدمتی ادارے نے اپنی انتھک جد و جہد سے 12 سال قبل بچھڑی ہوئی ماں کو بیٹے سے ملا دیا۔عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گھریلونا چاقی کی وجہ سے ماں بیٹے سے جدا ہوگئی تھی۔ مذکورہ واقعہ2013ءمیں ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب میاں بیوی میں اختلاف کے باعث علحدگی ہوگئی اور خاتون اپنے ملک روانہ ہوگئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل دوری اور بے خبری کے بعد خاتون ا پنے بچے سے ملاقات کے لیے شارجہ واپس لوٹی کہ کسی طرح لاپتا بیٹے سے ملے اور اسے...
    یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی پر حملہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی نیم خود مختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے پر چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ چیچن سربراہ رمضان قادریوف کے مطابق یوکرینی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پپیتا ایک ایسا پھل ہے جو غذائی اجزاء، وٹامنز اور انہضامی اینزائمز سے بھرپور ہوتا ہے اور اسے عام طور پر ہاضمے کی بہتری، قوت مدافعت اور مجموعی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔پپیتے میں وٹامن سی، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کم اور فائبر زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ وزن کے کنٹرول میں بھی مددگار ہے علاوہ ازیں پپیتا پروٹین کو توڑنے میں معاون بھی ہے، جو ہاضمے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔سائنس کی موجودہ تحقیق رات کو پپیتا کھانے کے فائدے یا نقصان کے بارے میں حتمی رائے نہیں دے سکی۔ اس حوالے سے زیادہ تر معلومات روایتی مشاہدات اور عمومی تجربات پر مبنی ہیں۔ اگر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار دیا، پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ  نے کہا کہ پاکستان آگے جائے گا، اس نے اپنی اڑان بھر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے زیادہ وسائل والے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت دنیا بھر میں ذلیل  ہوکر اب بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی سازشیں کررہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار عطا کیا، جو پاکستان کو مضبوط دفاع کے ساتھ آگے لے کر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ دو ٹوک‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے،  بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست فلوریڈا میں شہری علاقے میں ایک بڑا مگرمچھ اچانک نمودار ہو گیا اور سڑک کے درمیان لیٹ کر ٹریفک جام کر دیا، جس سے ڈرائیور حیران رہ گئے۔واقعہ سیراسوٹا کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں مگرمچھ کی غیر متوقع موجودگی کی وجہ سے گاڑیاں رک گئیں اور مقام پر جمع ہونے والے شہریوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ڈرائیوروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اہلکار اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے کافی کوشش کے بعد مگرمچھ کو قابو پایا اور اسے ٹرک کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بعد ازاں مگرمچھ کو جنگل میں آزاد کر دیا گیا تاکہ وہ اپنی قدرتی زندگی میں واپس جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف...
    ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیے پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنیکی فیکٹری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے اور پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ترکیے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینیکے منصوبیکے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون اسمبل کرنیکے لیے فیکٹری بنانا چاہتا ہے۔ معاملے سے باخبر ترک حکام کا کہنا ہیکہ اکتوبرکے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت نمایاں طور پر آگے بڑھ چکی...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
    ابلے ہوئے انڈے زیادہ تر گھروں میں باقاعدگی سے بنتے ہیں—چاہے ناشتہ ہو، لنچ باکس، یا پھر سلاد۔ تیار کرنا آسان اور پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا ہیں۔ مگر اکثر ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ ابلے انڈے کتنے دن تک محفوظ رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے کیسے ذخیرہ کیا جائے؟ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے مطابق ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا ہو، اصل اہمیت یہ ہے کہ انہیں وقت پر ٹھنڈا کیا جائے اور مناسب طریقے سے فریج میں رکھا جائے۔ چونکہ اُبالنے کے دوران...
    ابلے ہوئے انڈے گھریلو کھانوں کا ایک عام اور مقبول حصہ ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے میں آسان بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ہفتہ وار مینو میں شامل کر لیتے ہیں، چاہے سلاد میں ڈالیں، لنچ باکس میں رکھیں یا ناشتے کا حصہ بنائیں۔ لیکن ایک سوال اکثر ذہن میں رہتا ہے کہ یہ ابلے ہوئے انڈے کتنے دن تک قابلِ استعمال رہ سکتے ہیں اور انہیں صحیح طریقے سے محفوظ رکھنے کا طریقہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) واضح طور پر کہتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے ریفریجریٹر میں ایک ہفتے تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔ چاہے ان پر چھلکا موجود ہو یا اتارا جا چکا...
    پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر)خیبر پختون خواہ کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امکان ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے اور حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں ان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور تلخی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی موجود تھے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی کا کہنا تھا کہ جلد ہی روسی شہریوں کیلئے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کروایا جائے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دورے پر آئے روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، بھارت نے روس...
    لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اغوا کار کے چنگل سے آزاد کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں 3 سالہ صائم نامی بچہ اغوا ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے پولیس میں درج کرائی۔ پولیس نے بچے کے کیس کو سی سی ڈی ریفر کیا جس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں کے دوران بچے کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 3 سالہ صائم کی بازیابی کیلیے چھاپہ مارا تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرلیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اغوا کار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے...
    بھارتی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ تجارت پر مرکوز ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں ہندوستان کا نقطہ نظر پوری طرح سے قومی مفادات پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور روس شراکت داری گزشتہ 70 سے 80 برسوں میں سب سے زیادہ مستحکم اور اہم تعلقات میں سے ایک رہی ہے اور صدر ولادیمیر پوتن کے نئی دہلی کے دورے کا مقصد اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس تعلقات کو نئی وضاحت کرنا تھا۔ ایس جے شنکر نے اس خیال سے اتفاق نہیں کیا کہ پوتن کا دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لئے جاری مذاکرات کو...
    ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی دل کی شریانوں میں رکاوٹ اور سختی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے زیرِ اثر رہنے والے افراد میں شریانوں کی سختی اور پلاک جمع ہونے کے باعث دل کی سنگین بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی محقق ڈاکٹر فلپ کاسٹیلو اراوینا نے کہا کہ فضائی آلودگی کی سطح، چاہے سرکاری معیارات کے قریب یا اس سے کم ہی کیوں نہ ہو،...
    ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔ The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and...
    ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے صدر کی جانب سے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔ صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
    نیوزی لینڈ کے رچمنڈ میں واقع کرافٹ بیئر بار ’اسپرگ اینڈ فر دی میڈوز‘ میں ایک غیر معمولی مہمان نمودار ہوا جب ایک بچہ فر سیل اندر گھومتا ہوا نظر آیا۔ بار کی سکیورٹی کیمرا فوٹیج اس لمحے کو قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 11 سالہ بچے نےسمندری مخلوق کی 202 ملین سالہ پرانی باقیات دریافت کر لیں بار کی شریک مالک بیلا ایونز نے بتایا کہ لوگ پہلے اسے کتا سمجھ بیٹھے کیونکہ یہ بار کتوں کے لیے دوستانہ ہے۔ فر سیل تقریباً 25 منٹ تک بار میں رہا، جس کے بعد اسے ایک شخص نے مہارت سے ڈاگ کریٹ میں...
    رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے مکہ مکرمہ کی ایک شاندار تصویر خلا سے شیئر کی ہے، جو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہونے کے ناطے خلا سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا نظر آ رہا ہے، جس نے ناظرین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ منفرد منظر نہ صرف سائنس اور فلکیات کے شوقین افراد بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا ہے۔...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز ٹوکیو(سب نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی یہ رقم پنجاب میں زراعت ، تعلیم اور صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رقم پاکستان کے صوبے پنجاب میں 3 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو زراعت ،تعلیم اور پنجاب میں صحت کی خدمات کو جدید بنانے پر رقم خرچ کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا بیان میں مزید...
    لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں سات سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریحان اپنے والد کے ساتھ ناشتہ کرنے آیا تھا اور والد کے پیچھے چلتے ہوئے اچانک زیر تعمیر سڑک پر موجود کھلے مین ہول میں گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد بچے کی لاش مین ہول سے نکالی، واقعے نے علاقے میں غم و صدمے کی لہر دوڑا دی اور اہل علاقہ نے انتظامیہ سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے...
    لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانیے کا مقابلہ سیاست کی بجائے طاقت سے کرنے والے بعد میں پچھتاتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے مخالف کی تکلیف پر خوشیاں منانا، لڈیاں ڈالنا، دھمکیاں دینا اور مستعار شدہ طاقت سے دوسروں کو ڈرانا بڑی کم ظرفی کی بات ہے۔ یہ ہر فرد کے بس کا روگ نہیں، ماضی میں ہماری تکالیف پر ہمارا مذاق اڑانے والے شاہوں کے مصاحب جب ہمارے سیاسی مخالفین کی تکلیفوں پر ٹھٹھے اڑاتے ہیں تو ان کی دماغی حالت پر رحم آنے لگتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ حیرت یہ ہے کہ...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میں کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے چلنے والے افراد کو قوم پہلے ہی پہچان چکی ہے اور عمران خان اقتدار حاصل کرنے کے لیے بیرونی عناصر جیسے طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص چہرے جو ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ذہنی اور سیاسی رویے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریٹوریا: جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جب کہ اس جلسے میں سندھ اور بلوچستان کے جید علما بھی خطاب کریں گے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق جے یو آئی کا لیاری میں جلسہ مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے شہر کے حلقہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی نے شہر کے سب سے بڑے سیاسی مرکز لیاری سے جلسوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن 21 دسمبر کو لیاری میں...
    بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مزید :
    اسلام ٹائمز: مہاجرت کا مسئلہ اس حد تک بڑھایا گیا ہے کہ حکمتِ عملی کے مصنفین نے نیٹو کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ممکن ہے کہ آنے والے چند عشروں میں، نیٹو کے بعض رکن ممالک میں غیر یورپی باشندے اکثریت بن جائیں۔ یورپ میں آزادیٔ اظہار کے زوال سے متعلق بیانات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اس سے قبل جرمنی میں ایک سلامتی کانفرنس میں کی گئی تقاریر کی بازگشت قرار دی گئی ہے، جہاں انہوں نے یورپی رہنماؤں کو دائیں بازو کے نظریات پر سیاسی سنسرشپ کا الزام دیا تھا۔ اگرچہ اس 33 صفحات پر مشتمل قومی سلامتی کی حکمت عملی کا لہجہ سخت ہے، لیکن اس میں اعتراف کیا گیا ہے...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، شہریوں کو بروقت آگاہی اور مسلسل مانیٹرنگ فراہم کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کے لیے تمام محکمے24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں،  صنعتی شہروں سے آنے...
    روس کے نیم خودمختار مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعے کو یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کو دھمکی دی کہ آئندہ ہفتے کے دوران یوکرینی فاشسٹ اس حملے کا سخت جواب محسوس کریں گے، لیکن اس کے برعکس وہ پرامن اہداف پر بزدلانہ حملے نہیں کریں گے۔...
    پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج بھی فضا مضرِ صحت ہے۔ لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر ہے، لاہور کی فضا میں شمال مغربی ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج 328 جبکہ علاقے کاہنہ نو کی فضا میں آلودگی کی تعداد 542 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ رحیم یار خان کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 378 پارٹیکیولیٹ میٹر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے، اسموگ کنٹرول مشینری، واٹر باؤزرز اور انسپیکشن ٹیموں کو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہری پور میں ن لیگ کی جیت کو پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ نااہلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مسلسل بارہ برس کی حکمرانی نے پورے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملوں میں صرف کی جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ پوری حکومتی مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میٹرو بس ن لیگ کی پہچان ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد اس سال مزید دو شہروں میں میٹرو منصوبے شروع کیے جا...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 2 لڑکیوں کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے ملزم کی معافی کا بیان دیا۔ عدالت نے ملزم کے خاندان اور جاں بحق لڑکیوں کے خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کر دیا۔ متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی اور عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حک دورانِ سماعت ملزم کو آج 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک لڑکی کا بھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا جبکہ اس کی...
    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بڑا مگرمچھ اچانک شہری آبادی کے علاقے میں آپہنچا اور سڑک کے درمیان لیٹ کر ٹریفک جام کردیا۔ حیرت زدہ ڈرائیوروں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکار اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ سیراسوٹا کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں مگرمچھ کی آمد سے نہ صرف گاڑیاں رُک گئیں بلکہ دیکھنے والوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے کافی کوشش کے بعد مگرمچھ کو قابو کیا اور ٹرک کے ذریعے اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کا کہنا ہے کہ موسم اور درجہ حرارت کے بدلنے کے باعث مگرمچھ اکثر آبادی کی طرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم قادریوف کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں اور اس قسم کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔انہوں نے مزید خبردار کیا...
    اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنیوالوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی کالعدم تنظیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں ایک طرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بیس آپریشنز جاری ہیں، وہیں ہتھیار پھینک کر آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والوں کو گلے لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11ہزار 362مرد، 6ہزار 426خواتین جبکہ 19ہزار 366بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9ہزار 931افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11ہزار 64افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10ہزار 16افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور...
    مسلمانوں کے مکہ مکرمہ میں واقع مقدس ترین مقام خانہِ کعبہ کی خلا سے لی گئی تصویر نے دنیا بھر میں دلچسپی اور حیرت پیدا کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کی تاریخ کو واضح کرتے 13 حصے کون سے ہیں؟ ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے یہ شاندار منظر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں خانہ کعبہ مرکزی طور پر روشنی پھیلائے ہوئے نظر آرہا ہے۔ پیٹٹ نے لکھا کہ خلا سے دیکھا جانے والا یہ منظر اسلام کے مقدس ترین مقام کی اہمیت اور اس کی تابناکی کو نمایاں کرتا ہے۔ تصویر میں مکہ شہر کے شہری منظر، ناہموار وادیوں کے درمیان آباد مسجد الحرام اور اس کے گرد فلڈ لائٹس سے...
    پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے...
    کرپٹو کرنسی کے سب سے بااعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ بائنانس کے وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی...
    انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشن صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دورے کا مقصد باہمی سیاسی، معاشی، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیا صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری...
    سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری  نے کہا ہے کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کے خلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاست کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ عظمی بخاری کا...
    ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہمایوں کبیر نے کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، جیسے ہی ہم نے بابری مسجد بنانے کی پہل کی، ایک گروپ رام مندر بنانے چلا گیا، ہم نے انہیں نہیں روکا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں آج ایک نئی "بابری مسجد" کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ 6 دسمبر 1992ء کو ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے طرز پر اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ اس مسجد کو "ٹی ایم سی" سے معطل کئے گئے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بنانے جا رہے ہیں۔ آج کا دن اس لئے بھی کافی حساس ہے...
    ممبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کی مسلسل منسوخی اور تاخیر کے باعث مسافر کافی پریشان تھے، لیکن ایک مسافر نے صورتحال کو خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’’وہ لمحے’’ کی دھن پر گٹار بجاتے ہوئے زین رضا نے ایئرپورٹ کے انتظار گاہ میں موسیقی کی محفل سجائی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آس پاس بیٹھے مسافر موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور کچھ اسے اپنے فون پر ریکارڈ بھی کر رہے ہیں۔ زین رضا نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ فلائٹ کی تاخیر کے باعث انہوں نے ’’لائیو کنسرٹ‘‘ شروع کر دیا، اور ممبئی سے پٹنہ کا سفر ’’ممبئی سے پتا نہیں کب جائیں...
    اسلام آباد میں بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، وفد نے اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ورچوئل ایسٹ لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی اجازت: عام کرنسی کو ڈیجیٹل کرنسی میں کیسے منتقل کیا جاسکے گا؟ چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے اجلاس میں اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا...
    سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل منسوخ کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں منسوخ کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو کل سبی پہنچایا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلامہ...
    کینیڈا نے شام کو اُن ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا ہے جن پر دہشت گردی کی حمایت کا لیبل عائد تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے نہ صرف شام کو بلکہ سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزدگی بھی ختم کر دی۔ یہ تنظیم ایک وقت میں القاعدہ سے وابستہ رہی ہے مگر مغربی ممالک نے حالیہ مہینوں میں اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ کینیڈا کی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فیصلے معمولی نہیں تھے بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگ ہونے اور شام کے نئے حکمراں کی طرز حکومت کو دیکھتے ہوئے کیے گئے۔ اگرچہ کینیڈا نے...
    یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کے بلیو ٹِک بیجز پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی یونین کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن سے گمراہ کیا ہے۔ ان بیجز کو 2022 ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد صارفین کی ویریفیکیشن سے پیڈ فیچر میں بدل دیا گیا تھا۔ دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی انتخابات کے دوران مہموں کے خلاف تحفظ کے لیے کمیشن نے ایکس سے مشتہرین کی واضح فہرست مانگی تھی جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی۔ کمیشن کے مطابق کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔ یہ جرمانہ یورپی یونین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والی 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم ابوذر کو معاف کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا، متاثرہ فیملیز کے بیان کے بعد ملزم ابو ذر کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔صلح ہونے کے بعد عدالت نے ملزم ابو ذر کو ضمانت پر...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہورہا ہے، سندھ کیلئے میزبانی باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول مل رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، امید کے یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بیٹھے تمام ایتھلیٹس 35 ویں قومی گیمز کو انجوائے کریں، پورے ملک سے آئےمہمانوں کو کراچی میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا۔لاہور میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں خطاب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ نوجوان نسل دلیر ہے عادل حکمران آئیں گے تو بیانیہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا، اس وقت حکمرانوں کا بیانیہ اور، عوام کا بیانیہ اور ہے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اپنی زبان نہیں بولتے تو ہم نے کیا دلیر ہونا ہے۔
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے غیر ملکی عناصر، بشمول طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے پاکستان مخالف اقدامات ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر تنقید، دراصل عمران خان کی مبینہ ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ...
    کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور سابق باغی اتحاد کی مرکزی تنظیم تحریر الشام کو دہشت گردی کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس تنظیم نے ماضی میں القاعدہ سے وابستگی رکھی تھی، تاہم حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک نے اسے اپنی فہرست سے خارج کرنا شروع کیا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلے معمولی نہیں بلکہ اتحادی ممالک کے اقدامات سے ہم آہنگی اور شام میں نئے حکومتی ڈھانچے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ کینیڈا نے واضح کیا کہ اگرچہ شام اور تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالا گیا ہے، لیکن 56 شامی شخصیات پر پابندیاں برقرار رہیں گی، جن میں بشار الاسد حکومت کے سابق عہدیدار...
    افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا۔ 35ویں نیشنل گیمز میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی مشعل روشن کی اور جیولین تھرو کا مظاہرہ کیا۔ کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے، آپ سب کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل گیمز کی کامیاب میزبانی پر سب کو مبارک باد، نوجوانوں کو مثبت...
    پنجاب کے ضلع قصور میں ایک خاتون نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں نواحی گاؤں بگے کے رہائشی جاوید اقبال نے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم رفیق کو گنہگار قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں:  کراچی: باپ کی بچوں کے ہمراہ خود کشی، وجہ سامنے آگئی آج عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے پر کانسٹیبل رفیق کو مقدمے میں بری کرنے کا حکم دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کے بجائے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو...
    علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )علامہ راغب نعیمی کو مزید 3 سال کے لیے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر کر دیا گیا۔وزارتِ قانون و انصاف نے علامہ راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔علامہ راغب نعیمی کی مدت مکمل ہونے پر یہ عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہو گیا تھا۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 228 کی شق 4 کے تحت ڈاکٹر راغب نعیمی کی تقرری کی منظوری دی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز دوحہ(آئی پی ایس )قطری وزیراعظم نے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا۔قطر کا سالانہ بین الاقوامی مکالماتی پلی فارم دوحہ فورم کا 23 واں اجلاس شروع ہوگیا جس میں شام اور گھانا کے صدور، قطر اور لبنان کے وزرائے اعظم، اور ترکیہ کے وزیر خارجہ سمیت درجنوں رہنما شامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ غزہ میں 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیز فائر صرف ایک وقفہ ہے، یہ مکمل جنگ بندی نہیں ہے۔انھوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کے...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ان کا فوکس ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اسپورٹس کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس بار ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں اچھا ٹیلنٹ ابھرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ یہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گا، صورتحال اچھی ہے اس لیے بڑی...
    وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے...
    سٹی42:  کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔ سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے  صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ  میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ  میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز  ہوا گیا۔گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔ پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر...
    وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کا سیاسی افراتفری پھیلانے والیعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 9مئی فسادات کیحوالے سے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگرکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب سیاسی رہنماں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فواد چودھری، شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور،شہریارآفریدی، عثمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلاشبہ اسلام ریاست کے تصور کو اہمیت دیتا ہے لیکن ہماری ناقص رائے میں اسلام کا بنیادی Concern فرد اور معاشرہ ہے، ریاست نہیں۔عصرِ حاضر کے ایک اہم مفکر اور ماہر عمرانیات میثل فوکو نے کہا ہے کہ ریاست اور فرد کا تعلق بنیادی طور پر سیاسی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ دنیا کی لبرل ریاستیں بھی فرد کے فکر و عمل پر قدغنیں لگاتی رہتی ہیں اور اس کی آزادی کو محدود کرکے اسے ریاستی مقاصد اور مفادات کے حصول اور تحفظ کے لیے مجبور کرتی رہتی ہیں۔فرد اور ریاست کا تعلق بظاہر ایک عملی مسئلہ ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک زندہ مسئلہ ہے اور فرد کی انفرادی اور اجتماعی زندگی سے اس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔  
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے اور سندھ کے لیے اس کی میزبانی فخر کا موقع ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک خصوصاً سندھ کے نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر ہے۔ انہوں نے کہا، “نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور امید ہے کہ یہی نوجوان کل عالمی سطح پر تمغے جیت کر لائیں گے۔ یہاں موجود تمام ایتھلیٹس 35ویں قومی گیمز کا بھرپور لطف اٹھائیں، اور ملک بھر سے آئے مہمانوں کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔” وزیر اعلیٰ...
    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) نے وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔ پارٹی نے خاص طور پر وزیر مملکت کا قلمدان دینے کی درخواست دہرا دی ہے، جو حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی اے پی کا موقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی مزید نمائندگی جائز حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ بی اے پی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دہرایا تھا اور اُس وقت وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے۔ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ (ن) ہی نظر آتی ہے۔ میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے۔ میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں، پورا گجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتا تھا۔...
    قطر کا سالانہ بین الاقوامی مکالماتی پلیٹ فارم دوحہ فورم کا 23 واں اجلاس شروع ہوگیا جس میں شام اور گھانا کے صدور، قطر اور لبنان کے وزرائے اعظم، اور ترکیہ کے وزیر خارجہ سمیت درجنوں رہنما شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ غزہ میں 10 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیز فائر صرف ایک وقفہ ہے، یہ مکمل جنگ بندی نہیں ہے۔ انھوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کے اصل اسباب کو حل کیے بغیر پائیدار امن کے حصول کو ناممکن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ محض غزہ میں سیز فائر کے ذریعے خونریزی کو روک دینا کافی نہیں بلکہ فلسطینیوں کے ریاستی حقوق اور مغربی کنارے سمیت تمام تنازعات کو حل کرنا ہوگا جس کے لیے تنازع...
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج کے بیٹے ابوذر اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان صلح طے پا گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات درج کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے ذاتی طور پر بیان دیا، جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا۔ بیانات درج...
    سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔دونوں خاندانوں میں صلح ہونے کے بعد ملزم کے خلاف کیس...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورے دورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ اس رقم کا مقصد پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو جدید اور مؤثر بنانا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ADB کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فنڈز پنجاب کے تین اہم منصوبوں پر خرچ کی جائیں گی، جن میں زرعی ترقی، تعلیمی نظام کی بہتری اور صحت کی سہولیات کو جدید بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد پنجاب کی معیشت کو مستحکم کرنا اور صوبے میں معاشی ترقی کے مواقع بڑھانا ہے۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ذرا تصور کیجیے، دنیا بھر میں ایسے ملازم عام ملتے ہیں جو دفتر دیر سے پہنچنے کی عادت کے باعث نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، مگر اسپین میں پیش آنے والا ایک واقعہ اس روایت کو اُلٹ دیتا ہے۔ یہاں ایک خاتون کو وقت سے جلدی دفتر پہنچنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا—اور یہی بات اس خبر کو غیر معمولی اور دلچسپ بنا دیتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکانٹے کی ایک ڈیلیوری کمپنی میں خدمات انجام دینے والی یہ ہسپانوی ورکر روز مرہ کی پابندی کے ساتھ صبح 6 بج کر 45 منٹ سے 7 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں حالانکہ معاہدے کے مطابق ان کی ڈیوٹی کا باقاعدہ آغاز 7 بج...
    اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز یو این(آئی پی ایس )اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا۔انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام...
    پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11ہزار 362مرد، 6ہزار 426خواتین جبکہ 19ہزار 366بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9ہزار 931افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11ہزار 64افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10ہزار 16افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔علاوہ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار  شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں...
    بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت...