چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف یوکرین کے ڈرون حملے پر سخت جواب دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
روس کے نیم خودمختار مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعے کو یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کو دھمکی دی کہ آئندہ ہفتے کے دوران یوکرینی فاشسٹ اس حملے کا سخت جواب محسوس کریں گے، لیکن اس کے برعکس وہ پرامن اہداف پر بزدلانہ حملے نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا پر ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں پولیس بیرک اور ایک فوجی تربیتی اکیڈمی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رمضان قادریوف یوکرین پر حملوں کے پرجوش حامی ہیں اور انہوں نے یوکرین کے محاذ پر چیچن فورسز بھی تعینات کر رکھی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ