بلوچستان کی قومی شاہراﺅں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کی قومی شاہراﺅں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
کوئٹہ میں خواتین سماجی کارکنوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر روز مسافروں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔
درخواست کے مطابق بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے سے خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔
درخواست میں اے سی ایس، این ایچ اے، سیکریٹری مواصلات اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلوچستان کی قومی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔