طاقت سے دوسروں کو ڈرانا کم ظرفی ہے،خواجہ سعدرفیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانیے کا مقابلہ سیاست کی بجائے طاقت سے کرنے والے بعد میں پچھتاتے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے مخالف کی تکلیف پر خوشیاں منانا، لڈیاں ڈالنا، دھمکیاں دینا اور مستعار شدہ طاقت سے دوسروں کو ڈرانا بڑی کم ظرفی کی بات ہے۔
یہ ہر فرد کے بس کا روگ نہیں، ماضی میں ہماری تکالیف پر ہمارا مذاق اڑانے والے شاہوں کے مصاحب جب ہمارے سیاسی مخالفین کی تکلیفوں پر ٹھٹھے اڑاتے ہیں تو ان کی دماغی حالت پر رحم آنے لگتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ حیرت یہ ہے کہ سکہ بند سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے لڑتے لڑتے مقبولیت، جمہوریت اور انصاف کی طاقت کھورہی ہیں لیکن انہیں اس کی کوئی پروا نہیں۔
سیاسی بیانیے کا مقابلہ سیاست کی بجائے طاقت سے کرنے والے بعد میں پچھتاتے ہیں لیکن وقت گزر چکا ہوتا ہے، یا درکھا جائے کہ دائرے میں گردش سفر بڑھاتی ہے، منزل پر نہیں پہنچاتی، اللہ کریم! پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز