ماسکو: یونیورسٹی نے 25 پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا، طلبہ پریشان
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اسکالرشپ پر آئے 25 پاکستانی طلبہ کے ویزے ری نیو کرنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال سکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طور پر رینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں گے اور ویزا رینیول کے عمل میں طلبہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سفارت خانے کی مدد سے ان کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور وہ اپنے تعلیمی پروگرام میں واپس شامل ہو سکیں گے۔
مذکورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے “دنیا نیوز ” کوبتایا کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے طلبہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، چند طلبہ ایسے ہیں جو سینئرز جبکہ زیادہ تروہ طلبہ وہ جو اس سال سکالرشپ آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے اس سارے معاملے کی وجہ بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر نے اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پراسیکیوشن کے مطابق شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے لڑکی کو قتل کیا۔ مقتولہ کا پوسٹمارٹم 7 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوئی۔