آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
سٹی42: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
کیلینڈر پر 7 دسمبر اتوار کا ٓٓغاز ہونے کے بعد مظفر آباد اور کئی دوسرے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے نیند میں ڈوبے ہوئے شہری ہڑبڑا کر بیدار ہو گئے اور بہت سے لوگ گھروں سے باہر آ گئے۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرلزلے کی شدت 4.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے گھروں سے باہر
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔