پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں تیز، 31ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11ہزار 362مرد، 6ہزار 426خواتین جبکہ 19ہزار 366بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9ہزار 931افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11ہزار 64افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10ہزار 16افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔علاوہ ازیں غیر قانونی رہائش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 46ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں دستاویزی عمل اور اسکریننگ کے بعد افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی پورٹ
پڑھیں:
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں سے 24 دہشتگرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی
--فائل فوٹومحکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔